Wazkur fil Kitaabi Ibraaheem; innahoo kaana siddeeqan Nabiyyaa
ترجمہ (جالندھری)
اور کتاب میں ابراہیم کو یاد کرو۔ بےشک وہ نہایت سچے پیغمبر تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا﴾ مبالِغًا في الصِّدق بجميع ما صدَرَ عن الله ﴿نَّبِيًّا﴾ النبيُّ: العالي في الرُّتبة بإرسالِ الله إياه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس کتاب میں ابراہیم (علیہ السلام) کا قصہ بیان کر، بیشک وه بڑی سچائی والے پیغمبر تھے.
حواشی
(1) صِدِّيقٌ صِدْقٌ (سچائی سے مبالغے کا صیغہ ہے۔
بہت راست باز، یعنی جس کے قول وعمل میں مطابقت اور راست بازی اس کا شعار ہو۔
صدیقیت کا یہ مقام، نبوت کے بعد سب سے اعلٰی ہے ہر نبی اور رسول بھی اپنے وقت کا سب سے بڑا راست باز اور صداقت شعار ہوتا ہے، اس لئے وہ صدیق بھی ہوتا ہے۔
تاہم ہر صدیق، نبی نہیں ہوتا۔
قرآن کریم میں حضرت مریم کو صدیقہ کہا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تقویٰ وطہارت اور راست بازی میں بہت اونچے مقام پر فائز تھیں تاہم نبیہ نہیں تھیں۔
امت محمدیہ میں بھی صدیقین ہیں۔
اور ان میں سر فہرست حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ ہیں جو انبیاء کے بعد امت میں خیر البشر تسلیم کئے گئے ہیں۔
رَضِيَ اللهُ عَنْهُ۔