Fakhalafa mim ba`dihim khalfun adaa`us Salaata wattaba`ush shahawaati fasawfa yalqawna ghaiyaa
ترجمہ (جالندھری)
پھر ان کے بعد چند ناخلف ان کے جانشیں ہوئے جنہوں نے نماز کو (چھوڑ دیا گویا اسے) کھو دیا۔ اور خواہشات نفسانی کے پیچھے لگ گئے۔ سو عنقریب ان کو گمراہی (کی سزا) ملے گی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ﴾ أي: من بعدِ الأنبياء المذكورين ﴿خَلْفٌ﴾ وهم قومُ سَوءٍ، والمرادُ بالخَلْف هنا: أهلُ الكتابين، والمجوس، ومَنْ لحِقَ بهم ﴿أَضَاعُوا الصَّلاَةَ﴾ المفروضةَ بتَرْكِها ﴿وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ﴾ ملاذَّ النفس المحرَّمةَ ﴿فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا﴾ وهو وادٍ في جهنَّم تستعيذُ أوديةُ جهنَّم من حرِّه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر ان کے بعد ایسے ناخلف پیدا ہوئے کہ انہوں نے نماز ضائع کردی اور نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے، سو ان کا نقصان ان کے آگے آئے گا.۱
حواشی
(1) انعام یافتہ بندگان الٰہی کا تذکرہ کرنے کے بعد ان لوگوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، جو ان کے برعکس اللہ کے احکام سے غفلت واعراض کرنے والے ہیں۔
نماز ضائع کرنے سے مراد یا تو بالکل نماز کا ترک ہے جو کفر ہے یا ان کے اوقات کو ضائع کرنا ہے یعنی وقت پر نماز نہ پڑھنا، جب جی چاہا، نماز پڑھ لی، یا بلا عذر اکٹھی کر کے پڑھنا کبھی دو، کبھی چار، کبھی ایک اور کبھی پانچوں نمازیں۔
یہ بھی تمام صورتیں نماز ضائع کرنے کی ہیں جس کا مرتکب سخت گناہ گار اور آیت میں بیان کردہ وعید کا سزاوار ہو سکتا ہے۔
غَيًّا کے معنی ہلاکت، انجام بد کے ہیں یا جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔