قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ محمد

سورۃ محمد آیت ۱۹ کی تفسیر

Surah Muhammad Ayat 19 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَاعْلَمْ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنۢبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَٰتِ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَىٰكُمْ ١٩

Fa`lam annahoo laaa ilaaha illal laahu wastaghfir lizambika wa lilmu`mineena walmu`minaat; wallaahu ya`lamu mutaqallabakum wa maswaakum

ترجمہ (جالندھری)

پس جان رکھو کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور (اور) مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی۔ اور خدا تم لوگوں کے چلنے پھرنے اور ٹھیرنے سے واقف ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَاعْلَمْ﴾ يا محمدُ ﴿أَنَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ﴾ أي: دُم موحِّدًا ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ﴾ ليستنَّ بك غيرُك ﴿وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ لِتُغْفَر ذنوبُهم ﴿وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ﴾ منصَرَفكم في الدنيا ﴿وَمَثْوَاكُم﴾ مصيرَكم في الآخرةِ إلى الجنةِ أو النار.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

سو (اے نبی!) آپ یقین کر لیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۱ اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے حق میں بھی<br>۲، اللہ تم لوگوں کی آمد ورفت کی اور رہنے سہنے کی جگہ کو خوب جانتا ہے.<br>۳

حواشی

(1) یعنی اس عقیدےپر ثابت اور قائم رہیں، کیونکہ یہی توحید اور اطاعت الٰہی، مدار خیر ہے اور اس سے انحراف یعنی شرک اور معصیت، مدار شر ہے۔
(2) اس میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کو استغفار کا حکم دیا گیا ہے، اپنے لئے بھی اور مومنین کے لئے بھی۔ استغفار کی بڑی اہمیت اور فضیلت ہے۔ احادیث میں بھی اس پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ ایک حدیث میں نبی ﹲ نے فرمایا «يَا أَيُّهَا النَّاسُ! تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ فَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً»(صحيح بخاري، كتاب الدعوات ، باب استغفار النبي في اليوم والليلة) ”لوگو ! بارگاہ الٰہی میں توبہ واستغفار کیا کرو، میں بھی اللہ کے حضور روزانہ ستر مرتبہ سے زیادہ توبہ واستغفار کرتا ہوں“۔
(3) یعنی دن کو تم جہاں پھرتے اورجو کچھ کرتے ہو اور رات کو جہاں آرام کرتے اور استقرار پکڑتے ہو، اللہ تعالیٰ جانتاہے۔ مطلب ہے شب وروز کی کوئی سرگرمی اللہ سے مخفی نہیں ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ