قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ محمد

سورۃ محمد آیت ۴ کی تفسیر

Surah Muhammad Ayat 4 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَثْخَنتُمُوهُمْ فَشُدُّوا۟ الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّۢا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَآءً حَتَّىٰ تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۚ ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَآءُ اللَّهُ لَانتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَٰكِن لِّيَبْلُوَا۟ بَعْضَكُم بِبَعْضٍ ۗ وَالَّذِينَ قُتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ اللَّهِ فَلَن يُضِلَّ أَعْمَٰلَهُمْ ٤

Fa-izaa laqeetumul lazeena kafaroo fadarbar riqaab, hattaaa izaa askhan tumoohum fashuddul wasaaq, fa immaa mannnam ba`du wa immaa fidaaa`an hattaa tada`al harbu awzaarahaa; zaalika wa law yashaaa`ul laahu lantasara minhum wa laakil laiyabluwa ba`dakum biba`d; wallazeena qutiloo fee sabeelil laahi falany yudilla a`maalahum

ترجمہ (جالندھری)

جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کی گردنیں اُڑا دو۔ یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کرلو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیئے یا کچھ مال لے کر یہاں تک کہ (فریق مقابل) لڑائی (کے) ہتھیار (ہاتھ سے) رکھ دے۔ (یہ حکم یاد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتا۔ لیکن اس نے چاہا کہ تمہاری آزمائش ایک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَإِذا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ في المُحاربةِ ﴿فَضَرْبَ الرِّقَابِ﴾ أي: فاضرِبوا الرقابَ ضربًا، المعنى: إذا لقيتُموهم، فاقتلوهم ﴿حَتَّى إِذَا أَثْخَنتُمُوهُمْ﴾ أكثرتُم فيهم القتلَ، وأوهنتُموهم به ﴿فَشُدُّوا الْوَثَاقَ﴾ أي: فأْسِروهم، واحتفِظوا بهم حتى لا يُفلتوا منكم ﴿فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ﴾ أي: تمنُّون عليهم منًّا بإطلاقهم بعد أَسْرِهم ﴿وَإِمَّا فِدَاء﴾ أي: تُفادوهم فداء؛ أي: أنتم مخيَّرون في ذلك ﴿حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ﴾ أي: أصحابُها ﴿أَوْزَارَهَا﴾ سلاحَها، فيُمسكوا عن الحرب.
ومعنى الآية: أثخِنوا المشركينَ بالقتلِ والأَسْر ﴿ذَلِكَ﴾ أي: الأمرُ ذلك ﴿وَلَوْ يَشَاء اللَّهُ لاَنتَصَرَ مِنْهُمْ﴾ فأهلَكَهم بغيرِ قتال ﴿وَلَكِن﴾ أمرَكم بالقتال ﴿لِيَبْلُوَ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ﴾ ليختبِرَ المؤمنين بالكافرين؛ بأن يُجاهدوهم، فيستوجِبوا الثوابَ، والكافرين بالمؤمنين؛ بأن يُعاجِلَهم على أيديهم ببعض عذابِهم؛ ليرتدعَ بعضُهم عن الكفرِ ﴿وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ يعني: المجاهدينَ ﴿فَلَن يُضِلَّ أَعْمَالَهُم﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

تو جب کافروں سے تمہاری مڈبھیڑ ہوتو گردنوں پر وار مارو۱ ۔ جب ان کو اچھی طرح کچل ڈالو تو اب خوب مضبوط قید وبند سے گرفتار کرو
۲، (پھر اختیار ہے) کہ خواه احسان رکھ کر چھوڑ دو یا فدیہ
۳ لے کر تاوقتیکہ لڑائی اپنے ہتھیار رکھ دے
۴۔ یہی حکم ہے
۵ اور اللہ اگر چاہتا تو (خود) ہی ان سے بدلہ لے لیتا
۶، لیکن (اس کا منشا یہ ہے) کہ تم میں سے ایک کا امتحان دوسرے کے ذریعہ سے لے لے
۷، جو لوگ اللہ کی راه میں شہید کر دیے جاتے ہیں اللہ ان کے اعمال ہرگز ضائع نہ کرے گا.
۸

حواشی

(1) جب دونوں فریقوں کا ذکر کر دیا تو اب کافروں اور غیر معاہد اہل کتاب سے جہاد کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ قتل کرنے کے بجائے۔ گردنیں مارنے کا حکم دیا، کہ اس تعبیر میں کفار کے ساتھ غلظت وشدت کا زیادہ اظہار ہے۔ (فتح القدیر)۔
(2) یعنی زور دار معرکہ آرائی اور زیادہ سے زیادہ ان کو قتل کرنے کے بعد، ان کے جو آدمی قابو میں آجائیں، انہیں قیدی بنا لو اور مضبوطی سے انہیں جکڑ کر رکھو تاکہ وہ بھاگ نہ سکیں۔
(3) مَنٌّ کا مطلب ہے بغیر فدیہ کا لئے بطور احسان چھوڑ دینا اور فداء کا مطلب، کچھ معاوضہ لےکر چھوڑنا ہے، قیدیوں کے بارے میں اختیار دے دیا گیا جو صورت، حالات کے اعتبار سے اسلام اور مسلمانوں کےحق میں زیادہ بہتر ہو وہ اختیار کر لی جائے۔
(4) یعنی کافروں کے ساتھ جنگ ختم ہو جائے، یا مراد ہے کہ محارب دشمن شکست کھا کر یا صلح کرکےہتھیار رکھ دے یا اسلام غالب آجائے اور کفر کا خاتمہ ہو جائے۔ مطلب یہ ہے کہ جب تک یہ صورت حال نہ ہو جائے، کافروں کے ساتھ تمہاری معرکہ آرائی جاری رہے گی جس میں تم انہیں قتل بھی کرو گے قیدیوں میں تمہیں مذکورہ دونوں باتوں کا اختیار ہے، بعض کہتےہیں، یہ آیت منسوخ ہے اور سوائے قتل کےکوئی صورت باقی نہیں ہے۔ لیکن صحیح بات یہی ہے کہ یہ آیت منسوخ نہیں محکم ہے۔ اور امام وقت کو چاروں باتوں کا اختیار ہے، کافروں کو قتل کرے یا قیدی بنائے۔ قیدیوں میں سے جس کو یاسب کو چاہے بطور احسان چھوڑ دے یا معاوضہ لے کر چھوڑ دے۔ (فتح القدیر)۔
(5) یا تم اسی طرح کرو، افْعَلُوا ذَلِك یا ذَلِكَ حُكْمُ الْكُفَّارِ۔
(6) مطلب کافروں کو ہلاک کرکے یا انہیں عذاب میں مبتلا کرکے۔ یعنی ان سے لڑنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔
(7) یعنی تمہیں ایک دوسرے کے ذریعے سے آزمائے تاکہ وہ جان لے کہ تم میں سے اس کی راہ میں لڑنے والے کون ہیں؟ تاکہ ان کو اجر وثواب دے اور ان کے ہاتھوں سے کافروں کو ذلت وشکست سے دوچار کرے۔
(8) یعنی ان کا اجر وثواب ضائع نہیں فرمائے گا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ