Yaaa ayyuhal lazeena aamanooo izaa naajitumur Rasoola faqaddimoo baina yadai najwaakum sadaqah; zaalika khairul lakum wa athar; fa il lam tajidoo fa innal laaha ghafoorur Raheem
ترجمہ (جالندھری)
مومنو! جب تم پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہو تو بات کہنے سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہت بہتر اور پاکیزگی کی بات ہے۔ اور اگر خیرات تم کو میسر نہ آئے تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ﴾ أي: قبلَ ﴿نَجْوَاكُمْ﴾ إذا أردتُم مناجاتَه ﴿صَدَقَةً﴾ على مستحقِّيها ﴿ذَلِكَ﴾ التقديمُ ﴿خَيْرٌ لَّكُمْ﴾ لطاعتكم ﴿وَأَطْهَرُ﴾ لذنوبكم.
فلمَّا نزلت هذه الآيةُ، ارتدعَ الأغنياءُ عن السؤال شُحًّا، والفقراءُ؛ عدمًا، فنزلَ رخصةً: ﴿فَإِن لَّمْ تَجِدُوا﴾ ما تتصدَّقون به ﴿فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ﴾ لمُناجاتكم النبيَّ صلى الله عليه وسلم بلا صدقة ﴿رَّحِيم﴾ حيثُ أباح لكم السؤال.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے مسلمانو! جب تم رسول ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ سے سرگوشی کرنا چاہو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا کرو۱ یہ تمہارے حق میں بہتر اور پاکیزه تر ہے<br>۲، ہاں اگر نہ پاؤ تو بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے.
حواشی
(1) ہر مسلمان نبی سے مناجات اور خلوت میں گفتگو کرنے کی خواہش رکھتا تھا، جس سے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو خاصی تکلیف ہوتی۔ بعض کہتے ہیں کہ منافقین یوں ہی بلا وجہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے مناجات میں مصروف رہتے تھے، جس سے مسلمان تکلیف محسوس کرتے تھے ، اس لیے اللہ نے یہ حکم نازل فرما دیا، تاکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے گفتگو کرنے کے رجحان عام کی حوصلہ شکنی ہو۔(2) بہتر اس لیے کہ صدقے سے تمہارے ہی دوسرے غریب مسلمان بھائیوں کو فائدہ ہوگا اور پاکیزہ تر اس لیے کہ یہ ایک عمل صالح اور اطاعت الٰہی ہے جس سے نفوس انسانی کی تطہیر ہوتی ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ امر بطور استحباب کے تھا، وجوب کے لیے نہیں۔