Alam tara ilal lazeena tawallaw qawman ghadibal laahu `alaihim maa hum minkum wa laa minhum wa yahlifoona `alal kazibi wa hum ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ایسوں سے دوستی کرتے ہیں جن پر خدا کا غضب ہوا۔ وہ نہ تم میں ہیں نہ ان میں۔ اور جان بوجھ کر جھوٹی باتوں پر قسمیں کھاتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ونزلَ في قومٍ من المنافقين تولَّوا قومًا من اليهود، وهم المغضوبُ عليهم: ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِم مَّا هُم﴾ أي: المنافقون ﴿مِّنكُمْ﴾ أيها المسلمون ﴿وَلاَ مِنْهُمْ﴾ من اليهود ﴿وَيَحْلِفُونَ﴾ أي: المنافقون ﴿عَلَى الْكَذِبِ﴾ وهو قولُهم: والله إنَّا مسلمون ﴿وَهُمْ يَعْلَمُون﴾ أنهم كاذبون في حلفِهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہوں نے اس قوم سے دوستی کی جن پر اللہ غضبناک ہوچکا ہے۱ ، نہ یہ (منافق) تمہارے ہی ہیں نہ ان کے ہیں<br>۲ باوجود علم کے پھر بھی جھوٹ پر قسمیں کھا رہے ہیں.<br>۳
حواشی
(1) جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا، وہ قرآن کریم کی صراحت کے مطابق یہود ہیں۔ اور ان سے دوستی کرنے والے منافقین ہیں۔ یہ آیات اس وقت نازل ہوئیں، جب مدینے میں منافقین کا بھی زور تھا اور یہودیوں کی سازشیں بھی عروج پر تھیں۔ ابھی یہود کو جلا وطن نہیں کیا گیا تھا۔(2) یعنی یہ منافقین مسلمان ہیں اور نہ دین کے لحاظ سے یہودی ہی ہیں۔ پھر یہ کیوں یہودیوں سے دوستی کرتے ہیں؟ صرف اس لیے کہ ان کے اور یہود کے درمیان نبی (صلى الله عليه وسلم) اور اسلام کی عداوت قدر مشترک ہے۔
(3) یعنی قسمیں کھا کر مسلمانوں کو باور کراتے ہیں کہ ہم بھی تمہاری طرح مسلمان ہیں یا یہودیوں سے ان کے رابطے نہیں ہیں۔