وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّٰهُ فِى الْأَرْضِ ۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍۭ بِهِۦ لَقَٰدِرُونَ ١٨
Wa anzalnaa minas samaaa`i maaa`am biqadarin fa-askannaahu fil ardi wa innaa `alaa zahaabim bihee laqaa diroon
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی نازل کیا۔ پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کے نابود کردینے پر بھی قادر ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاء مَاء بِقَدَرٍ﴾ بمقدارِ ما عَلِمْنا من كفايتهم ﴿فَأَسْكَنَّاهُ فِي الأَرْضِ﴾ فجعلناهُ ثابتًا مستقرًّا، ثم أخرَجْنا منه ينابيعَ ﴿وَإِنَّا عَلَى ذَهَابٍ بِهِ﴾ أي: على إزالته ﴿لَقَادِرُون﴾ فتموتون عطشًا، وتهلكُ مواشيكم، وتخربُ أراضيكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم ایک صحیح انداز سے آسمان سے پانی برساتے ہیں۱ ، پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیتے ہیں<br>۲، اور ہم اس کے لے جانے پر یقیناً قادر ہیں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی نہ زیادہ کہ جس سے تباہی پھیل جائے اور نہ اتنا کم کہ پیداوار اور دیگر ضروریات کے لئے کافی نہ ہو۔(2) یعنی یہ انتطام بھی کیا کہ سارا پانی برس کر فوراً بہہ نہ جائے اور ختم نہ ہو جائے بلکہ ہم نے چشموں، نہروں، دریاؤں اور تالابوں اور کنوؤں کی شکل میں اسے محفوظ بھی کیا، تاکہ ان ایام میں جب بارشیں نہ ہوں، یا ایسے علاقے میں جہاں بارش کم ہوتی ہے اور پانی کی ضرورت زیادہ ہے، ان سے پانی حاصل کر لیا جائے۔
(3) یعنی جس طرح ہم اپنے فضل و کرم سے پانی کا ایسا وسیع انتظام کیا ہے، وہیں ہم اس بات پر بھی قادر ہیں کہ پانی کی سطح اتنی نیچی کر دیں کہ تمہارے لئے پانی کا حصول ناممکن ہو جائے۔