Fa anshaanaa lakum bihee Jannaatim min nakheelinw wa a`naab; lakum feehaa fawaakihu kaseeratunw wa minhaa taakuloon
ترجمہ (جالندھری)
پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِ﴾ أي: بالماء ﴿جَنَّاتٍ﴾ بساتين ﴿مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَّكُمْ فِيهَا﴾ في الجنَّات ﴿فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ﴾ تتفكَّهون بها ﴿وَمِنْهَا تَأْكُلُون﴾ تغذِّيًا.
وخَصَّ النخل والأعنابَ بالذِّكر؛ لأنها أكثرُ فواكهِ العرب.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اسی پانی کے ذریعہ سے ہم تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کردیتے ہیں، کہ تمہارے لئے ان میں بہت سے میوے ہوتے ہیں ان ہی میں سے تم کھاتے بھی ہو.۱
حواشی
(1) یعنی ان باغوں میں انگور اور کھجور کے علاوہ اور بہت سے پھل ہوتے ہیں، جن سے تم لذت اندوز ہوتے ہو اور کچھ کھاتے ہو۔