Fa awhainaaa ilaihi anis na`il fulka bi a`yuninaa wa wahyinaa fa izaa jaaa`a amrunaa wa faarat tannooru fasluk feehaa min kullin zawjainis naini wa ahlaka illaa man sabaqa `alaihil qawlu minhum wa laa tukhaat ibnee fil lazeena zalamooo innaahum mughraqoon
ترجمہ (جالندھری)
پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ أَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا﴾ بحِفْظنا؛ لأنه كان يعملُ السفينة، ولا يُخطئ في عملها ﴿وَوَحْيِنَا﴾ أمرنا ﴿فَإِذَا جَاء أَمْرُنَا﴾ بالركوبِ ﴿وَفَارَ التَّنُّورُ﴾ إذا فار الماءُ من التنور، ﴿فَاسْلُكْ﴾ فأدخِلْ ﴿فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ﴾ صنفَين من الحيوان ﴿اثْنَيْنِ﴾ ذكرًا وأُنثى، من كلِّ صنفٍ زوجين اثنين ﴿وَأَهْلَكَ﴾ أي: واحمِلْ أهلكَ من النَّسب ﴿إِلاَّ مَن سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ﴾ أي: سبقَ عليه الحكمُ بالهلاك، وهو كنعانُ، وامرأتُك ﴿وَلاَ تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا﴾ أي: أشرَكوا؛ بالدعاءِ لهم بالإنجاء ﴿إِنَّهُم مُّغْرَقُون﴾ لا محالةَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنا۔ جب ہمارا حکم آجائے۱ اور تنور ابل پڑے<br>۲ تو، تو ہر قسم کا ایک ایک جوڑا اس میں رکھ لے<br>۳ اور اپنے اہل کو بھی، مگر ان میں سے جن کی بابت ہماری بات پہلے گزر چکی ہے<br>۴۔ خبردار جن لوگوں نے ﻇلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کرنا وه تو سب ڈبوئے جائیں گے.<br>۵
حواشی
(1) یعنی ان کی ہلاکت کا حکم آ جائے۔(2) تنور پر حاشیہ سورہ ہود میں گزر چکا ہے کہ صحیح بات یہ ہے کہ اس سے مراد ہمارے ہاں کا معروف تنور نہیں، جس میں روٹی پکائی جاتی ہے، بلکہ روئے زمین مراد ہے کہ ساری زمین ہی چشمے میں تبدیل ہوگئی۔ نیچے زمین سے پانی چشموں کی طرح ابل پڑا۔ نوح (عليه السلام) کو ہدایت جاری ہے کہ جب پانی زمین سے ابل پڑے۔
(3) یعنی حیوانات، نباتات اور ثمرات ہر ایک میں سے ایک ایک جوڑا (نر مادہ) کشتی میں رکھ لے تاکہ سب کی نسل باقی رہے۔
(4) یعنی جن کی ہلاکت کا فیصلہ، ان کے کفر و طغیان کی وجہ سے ہو چکا ہے، جیسے زوجہ نوح (عليه السلام) اور انکا پسر۔
(5) یعنی جب عذاب کا آغاز ہو جائے تو ان ظالموں میں سے کسی پر رحم کھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ تو کسی کی سفارش کرنی شروع کر دے۔ کیونکہ ان کے غرق کرنے کا قطعی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔