قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الممتحنہ

سورۃ الممتحنہ آیت ۳ کی تفسیر

Surah Mumtahina Ayat 3 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَآ أَوْلَٰدُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَٰمَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ٣

Lan tanfa`akum arhaamukum wa laaa awlaadukum; yawmal qiyaamati yafsilu bainakum; wallaahu bimaa ta`maloon baseer

ترجمہ (جالندھری)

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ﴾ قراباتُكم ﴿وَلَا أَوْلَادُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ﴾ فيُدخل أهلَ طاعته الجنةَ، وأهلَ معصيته النار.
المعنى: يُفرِّق تعالى بينكم وبين أقاربكم، فيُدخل المؤمنَ الجنةَ، والكافرَ النار ﴿وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِير﴾ فيُجازيكم عليه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

تمہاری قرابتیں، رشتہداریاں، اور اوﻻد تمہیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی۱ ، اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا<br>۲ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے.

حواشی

(1) یعنی جس اولاد کے لیے تم کفار کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہو، یہ تمہارے کچھ کام نہیں آئے گی، پھر اس کی وجہ سے تم کافروں سے دوستی کرکے کیوں اللہ کو ناراض کرتے ہو۔ قیامت والے دن جو چیز کام آئے گی وہ تو اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت ہے، اس کا اہتمام کرو۔
(2) دوسرے معنی ہیں تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا یعنی اہل طاعت کو جنت میں اور اہل معصیت کو جہنم میں داخل کرے گا۔ بعض کہتے ہیں آپس میں جدائی کا مطلب ہے کہ ایک دوسرے سے بھاگیں گے۔ جیسے فرمایا يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (سورۂ عبس: 34) یعنی شدت ہول سے بھائی ، بھائی سے بھاگے گا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ