Wa izaa ra aytahum tu`jibuka ajsaamuhum wa iny yaqooloo tasma` liqawlihim kaannahum khushubum musannadah; yahsaboona kulla saihatin `alaihim; humul `aduwwu fahzarhum; qaatalahumul laahu annaa yu`fakoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ﴾ أي: المنافقين ﴿تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ﴾ لجمالها ﴿وَإِنْ يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ﴾ فتحسبُ أنه صدقٌ ﴿كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ﴾ إلى حائط، لأن الخشبَ إذا كانت كذلك لم يكن فيها منفعةٌ، بخلافِ الخشب التي في سقفٍ، أو مغروسةٌ في جدار، فإن فيها حينئذٍ منفعةً، فالتشبيهُ على هذا في عدمِ المنفعة ﴿يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ﴾ أي: لا يسمعون صوتًا في العسكر إلا ظنُّوا أنهم يُرادون بذلك؛ من جُبْنهم وسوءِ ظنِّهم ﴿هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ﴾ فإنهم يُفشون سرَّكَ للكفار ﴿قَاتَلَهُمُ﴾ أهلكهم ﴿اللَّهُ﴾ دعاءٌ عليهم عامٌّ لأنواع الشرِّ، ومَنْ قاتله اللهُ فهو المقتول ﴿أَنَّى يُؤْفَكُون﴾ كيف يُصرَفون عن الحقِّ بعد قيام البرهان.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما معلوم ہوں۱ ، یہ جب باتیں کرنے لگیں تو آپ ان کی باتوں پر (اپنا) کان لگائیں<br>۲، گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار کے سہارے سے لگائی ہوئیں<br>۳، ہر (سخت) آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں<br>۴۔ یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں.
حواشی
(1) یعنی ان کے حسن وجمال اور رونق وشادابی کی وجہ سے۔(2) یعنی زبان کی فصاحت وبلاغت کی وجہ سے۔
(3) یعنی اپنی درازئی قد اور حسن ورعنائی، عدم فہم اور قلت خیر میں ایسے ہیں گویا کہ دیوار پر لگائی ہوئی لکڑیاں ہیں جو دیکھنے والوں کو تو بھلی لگتی ہیں لیکن کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتیں۔ یا یہ مبتدا محذوف کی خبر ہے اور مطلب ہے کہ یہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی مجلس میں اس طرح بیٹھتے ہیں جیسے دیوار کے ساتھ لگی ہوئی لکڑیاں ہیں جو کسی بات کو سمجھتی ہیں نہ جانتی ہیں۔ (فتح القدیر)
(4) یعنی بزدل ایسے ہیں کہ کوئی زور دار آواز سن لیں تو سمجھتے ہیں کہ ہم پر کوئی آفت نازل ہوگئی ہے۔ یا گھبرا اٹھتے ہیں کہ ہمارے خلاف کسی کاروائی کا آغاز تو نہیں ہورہا ہے۔ جیسے چور اور خائن کا دل اندر سے دھک دھک کر رہا ہوتا ہے۔