قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المنافقون

سورۃ المنافقون آیت ۸ کی تفسیر

Surah Munafiqun Ayat 8 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَقُولُونَ لَئِن رَّجَعْنَآ إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ ۚ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِۦ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَٰكِنَّ الْمُنَٰفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ ٨

Yaqooloona la`ir raja`naaa ilal madeenati la yukhrijanal a`azzu minhal azall; wa lillaahil `izzatu wa li Rasoolihee wa lilmu`mineena wa laakinnal munaafiqeena laa ya`lamoon

ترجمہ (جالندھری)

کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَقُولُونَ لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ﴾ هذا قولُ عبد الله بن أُبيٍّ ابن سلول، يعني بـ «الأعز»: نفسَه، وبـ «الأذل»: رسولَ الله صلى الله عليه وسلم ﴿وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ﴾ الغلبةُ لمن دونه ﴿وَلِرَسُولِهِ﴾ بإظهارِ دينه ﴿وَلِلْمُؤْمِنِينَ﴾ بنصرِهم على الكافرين ﴿وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لاَ يَعْلَمُون﴾ ذلك، ولو عَلِموا، ما قالوا هذه المقالة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم اب لوٹ کر مدینہ جائیں گے تو عزت واﻻ وہاں سے ذلت والے کو نکال دے گا۱ ۔ سنو! عزت تو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کے رسول کے لیے اور ایمان داروں کے لیے ہے<br>۲ لیکن یہ منافق جانتے نہیں.<br>۳

حواشی

(1) اس کا کہنے والا رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی تھا، عزت والے سے اس کی مراد تھی، وہ خود اور اس کے رفقاء اور ذلت والے سے (نعوذباللہ) رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) اور مسلمان۔
(2) یعنی عزت اور غلبہ صرف ایک اللہ کے لیے ہے اور پھر وہ اپنی طرف سے جس کو چاہے عزت وغلبہ عطا فرما دے۔ چنانچہ وہ اپنے رسولوں اور ان پر ایمان لانے والوں کو عزت اور سرفرازیاں عطا فرماتا ہے نہ کہ ان کو جو اس کے نافرمان ہوں۔ یہ منافقین کے قول کی تردید فرمائی کہ عزتوں کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے اور معزز بھی وہی ہے جسے وہ معزز سمجھے، نہ کہ وہ جو اپنے آپ کو معزز یا اہل دنیا جس کو معزز سمجھیں اور اللہ کے ہاں معزز صرف اور صرف اہل ایمان ہوں گے، کافر اور اہل نفاق نہیں۔
(3) اس لیے ایسے کام نہیں کرتے جو ان کے لیے مفید ہیں اور ان چیزوں سے نہیں بچتے جو ان کے لیے نقصان دہ ہیں۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ