Yaaa ayyuhal lazeena aamanoo la tulhikum amwaalukum wa laa awlaadukum `anzikril laah; wa mai-yaf`al zaalika fa-ulaaa`ika humul khaasiroon
ترجمہ (جالندھری)
مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُلْهِكُمْ﴾ تشغَلْكم ﴿أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ﴾ هو الصلواتُ الخمس ﴿وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ﴾ أي: اللهوَ بها ﴿فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُون﴾ لأنهم باعوا الباقيَ بالفاني.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اوﻻد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۱ ۔ اور جو ایسا کریں وه بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں.
حواشی
(1) یعنی مال اور اولاد کی محبت تم پر اتنی غالب نہ آجائے کہ تم اللہ کے بتلائے ہوئے احکام وفرائض سے غافل ہو جاؤ اور اللہ کی قائم کردہ حلال وحرام کی حدوں کی پروا نہ کرو۔
منافقین کے ذکر کے فوراً بعد اس تنبیہ کا مقصد یہ ہے کہ یہ منافقین کا کردار ہے جو انسان کو خسارے میں ڈالنے والا ہے۔
اہل ایمان کا کرداراس کے برعکس ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ ہر وقت اللہ کو یاد رکھتے ہیں، یعنی اس کے احکام وفرائض کی پابندی اور حلال وحرام کے درمیان تمیز کرتے ہیں۔