Wa anifqoo mim maa razaqnaakum min qabli any-yaatiya ahadakumul mawtu fa yaqoola rabbi law laaa akhkhartaneee ilaaa ajalin qareebin fa assaddaqa wa akum minassaaliheen
ترجمہ (جالندھری)
اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَزَقْنَاكُم﴾ في الطاعة ﴿مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ﴾ أي: أسبابُه ﴿فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلاَ﴾ هَلَّا ﴿أَخَّرْتَنِي﴾ أمهلتَني ﴿إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ﴾ زمانٍ يسير ﴿فَأَصَّدَّقَ﴾ فأتصدقَ وأُزكِّي مالي ﴿وَأَكُن مِّنَ الصَّالِحِين﴾ المؤمنين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے (ہماری راه میں) اس سے پہلے خرچ کرو کہ تم میں سے کسی کو موت آ جائے تو کہنے لگے اے میرے پروردگار! مجھے تو تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں۱ دیتا؟ کہ میں صدقہ کروں اور نیک لوگوں میں سے ہو جاؤں.
حواشی
(1) خرچ کرنے سے مراد زکٰوۃ کی ادائیگی اور دیگر امور خیر میں خرچ کرنا ہے۔(2) اس سے معلوم ہوا کہ زکٰوۃ کی ادائیگی اور انفاق فی سبیل اللہ میں اور اسی طرح اگر حج کی استطاعت ہو تو اس کی ادائیگی میں قطعاً تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ اس لیے کہ موت کا کوئی پتہ نہیں کس وقت آجائے؟ اور یہ فرائض اس کے ذمے رہ جائیں کیونکہ موت کے وقت آرزو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔