وَأَلْقَىٰ فِى الْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَٰرًا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ١٥
Wa alqaa fil ardi rawaasiya an tameeda bikum wa anhaaranw wa sublulal la `allakum tahtadoon
ترجمہ (جالندھری)
اور اسی نے زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں اور رستے بنا دیئے تاکہ ایک مقام سے دوسرے مقام تک (آسانی سے) جاسکو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَلْقَى فِي الأَرْضِ رَوَاسِيَ﴾ ثوابتَ، يعني: جبالاً ﴿أَن تَمِيدَ بِكُمْ﴾ أي: لئلَّا تميلَ وتضطربَ ﴿وَأَنْهَارًا﴾ تقديرُه: وجعلَ فيها أنهارًا ﴿وَسُبُلاً﴾ طُرُقًا ﴿لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُون﴾ تعتبرونَ وتَرْشُدونَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیے ہیں تاکہ تمہیں لے کر ہلے نہ۱ ، اور نہریں اور راہیں بنا دیں تاکہ تم منزل مقصود کو پہنچو.۱
حواشی
(1) یہ پہاڑوں کا فائدہ بیان کیا جا رہا ہے اور اللہ کا ایک احسان عظیم بھی ہے، کیونکہ اگر زمین ہلتی رہتی تو اس میں سکونت ممکن ہی نہ رہتی۔ اس کا اندازہ ان زلزلوں سے کیا جا سکتا ہے جو چند سکینڈوں اور لمحوں کے لئے آتے ہیں، لیکن کس طرح بڑی بڑی مضبوط عمارتوں کو پیوند زمین اور شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیتے ہیں۔(2) نہروں کا سلسلہ بھی عجیب ہے، کہاں سے وہ شروع ہوتی ہیں اور کہاں کہاں، دائیں بائیں، شمال، جنوب، مشرق و مغرب ہر جہت کو سیراب کرتی ہیں۔ اس طرح راستے بنائے، جن کے ذریعے تم منزل مقصود پر پہنچتے ہو۔