وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمْ ۙ قَالُوٓا۟ أَسَٰطِيرُ الْأَوَّلِينَ ٢٤
Wa izaa qeela lahum maazaaa anzala Rabbukum qaaloo asaateerul awwaleen
ترجمہ (جالندھری)
اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا اتارا ہے تو کہتے ہیں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُم﴾ أي: لكفارِ مكةَ: ﴿مَّاذَا أَنزَلَ رَبُّكُمْ قَالُواْ﴾ استهزاءً: ﴿أَسَاطِيرُ الأَوَّلِين﴾ أباطيلُهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان سے جب دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو جواب دیتے ہیں کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں.۱
حواشی
(1) یعنی اعراض اور استہزا کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مکذبین جواب دیتے ہیں۔
اللہ تعالٰی نے تو کچھ بھی نہیں اتارا، اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہمیں جو پڑھ کر سناتا ہے، وہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو کہیں سے سن کر بیان کرتا ہے۔