Liyahmilooo awzaarahum kaamilatany Yawmal Qiyaamati wa min awzaaril lazeena yudilloonahum bighairi `ilm; alaa saaa`a maa yaziroon
ترجمہ (جالندھری)
(اے پیغمبر ان کو بکنے دو) یہ قیامت کے دن اپنے (اعمال کے) پورے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جن کو یہ بےتحقیق گمراہ کرتے ہیں ان کے بوجھ بھی اٹھائیں گے۔ سن رکھو کہ جو بوجھ اٹھا رہے ہیں برے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِيَحْمِلُواْ أَوْزَارَهُمْ﴾ أي: قالوا ذلك ليحمِلوا ذنوبَهم ﴿كَامِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ﴾ وإنَّما ذَكَرَ الكمالَ؛ لأنَّ البلايا التي تَلْحَقُهم في الدنيا، وما يفعلونَ من الحسناتِ، لا تُكَفِّرُ عنهم شيئًا ﴿وَمِنْ أَوْزَارِ﴾ أي: ذنوبِ ﴿الَّذِينَ يُضِلُّونَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ﴾ بغيرِ حُجَّةٍ، فيصدُّونهم عن الإيمانِ ﴿أَلاَ سَاء مَا يَزِرُون﴾ بِئسَ شيئًا تحمَّلُوا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اسی کا نتیجہ ہوگا کہ قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے بھی حصے دار ہوں گے جنہیں بے علمی سے گمراه کرتے رہے۔ دیکھو تو کیسا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں.۱
حواشی
(1) یعنی ان کی زبانوں سے یہ بات اللہ تعالٰی نے نکلوائی تاکہ وہ اپنے بوجھوں کے ساتھ دوسروں کا بوجھ بھی اٹھائیں۔
جس طرح حدیث میں آتا ہے۔
نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جس نے لوگوں کو ہدایت کی طرف بلایا، تو اس شخص کو ان تمام لوگوں کا اجر ملے گا جو اس کی دعوت پر ہدایت کا راستہ اپنائیں گے اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اس کو تمام لوگوں کے گناہوں کا بار بھی اٹھانا پڑے گا جو اس کی دعوت پر گمراہ ہوئے“۔
(أبو داود، كتاب السنة، باب لزوم السنة)