Qad makaral lazeena min qablihim fa atal laahu bunyaa nahum minal qawaa`idi fakharra `alaihimus saqfu min fawqihim wa ataahumul `azaabu min haisu laa yash`uroon
ترجمہ (جالندھری)
ان سے پہلے لوگوں نے بھی (ایسی ہی) مکاریاں کی تھیں تو خدا (کا حکم) ان کی عمارت کے ستونوں پر آپہنچا اور چھت ان پر ان کے اوپر سے گر پڑی اور (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ﴾ وهم نمرودُ بنُ كنعانَ، بنى الصَّرحَ ببابل؛ ليصعَدَ إلى السماء، فهبَّت ريحٌ فألقت رأسَهُ في البحر، وخرَّ عليهم الباقي وهم تحتهُ، فذلك قولُه تعالى: ﴿فَأَتَى اللّهُ بُنْيَانَهُم﴾ أي: قصَدَ خرابَ بنائهم ﴿مِّنَ الْقَوَاعِدِ﴾ من أساسِهِ ﴿فَخَرَّ﴾ سَقَطَ ﴿عَلَيْهِمُ السَّقْفُ مِن فَوْقِهِمْ﴾ يعني: سقط أعلَى البيوتِ من فوقِهِم فهلكوا ﴿وَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَشْعُرُون﴾ بمجيئِهِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کیا تھا، (آخر) اللہ نے (ان کے منصوبوں) کی عمارتوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور ان (کے سروں) پر (ان کی) چھتیں اوپر سے گر پڑیں۱ ، اور ان کے پاس عذاب وہاں سے آگیا جہاں کا انہیں وہم وگمان بھی نہ تھا.۱
حواشی
(1) بعض مفسرین اسرائیلی روایات کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ اس سے مراد نمرود یا بخت نصر ہے، جنہوں نے آسمان پر کسی طرح چڑھ کر اللہ کے خلاف مکر کیا، لیکن وہ ناکام واپس آئے اور بعض مفسرین کا خیال میں یہ ایک کہانی ہے جس سے یہ بتانا مقصود ہے کہ اللہ کے ساتھ کفر و شرک کرنے والوں کے عمل اسی طرح برباد ہونگے جس طرح کسی کے مکان کی بنیادیں متزلزل ہو جائیں اور وہ چھت سمیت گر پڑے۔ مگر زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ اس سے مقصود ان قوموں کے انجام کی طرف اشارہ کرنا ہے، جن قوموں نے پیغمبروں کی تکذیب پر اصرار کیا اور بالآخر عذاب الٰہی میں گرفتار ہو کر گھروں سمیت تباہ ہوگئے، مثلاً قوم عاد وقوم لوط وغیرہ۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا» (الحشر:2)۔(2) ”پس اللہ (کا عذاب) ان کے پاس ایسی جگہ سے آیا جہاں سے ان کو وہم وگمان بھی نہ تھا“۔