قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النحل

سورۃ النحل آیت ۳۳ کی تفسیر

Surah Nahl Ayat 33 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن تَأْتِيَهُمُ الْمَلَٰٓئِكَةُ أَوْ يَأْتِىَ أَمْرُ رَبِّكَ ۚ كَذَٰلِكَ فَعَلَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللَّهُ وَلَٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ٣٣

Hal yanzuroona illaaa an taatiyahumul malaaa`ikatu aw yaatiya amru Rabbik; kazaalika fa`alal lazeena min qablihim; wa maa zalamahumul laahu wa laakin kaanoo anfusahum yazlimoon

ترجمہ (جالندھری)

کیا یہ (کافر) اس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس (جان نکالنے) آئیں یا تمہارے پروردگار کا حکم (عذاب) آپہنچے۔ اسی طرح اُن لوگوں نے کیا تھا جو اُن سے پہلے تھے اور خدا نے اُن پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿هَلْ يَنظُرُونَ﴾ ما ينتظِرُ الكفارُ ﴿إِلاَّ أَن تَأْتِيَهُمُ الْمَلائِكَةُ﴾ لقبضِ أرواحِهِم ﴿أَوْ يَأْتِيَ أَمْرُ رَبِّكَ﴾ وعيدٌ يتضَمَّنُ قيامَ الساعةِ وعذابَ الدنيا ﴿كَذَلِكَ﴾ أي: مِثْلُ ذلك الفِعْلِ من الشِّركِ والتكذيبِ ﴿فَعَلَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ﴾ فَعُوقبوا ﴿وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّهُ﴾ بتدمِيرهم ﴿وَلـكِن كَانُواْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُون﴾ أي: آذَوا أنفسَهُم، وظَلموها بنفسِ فعلهم، وإن كانوا لم يقصِدوا ظُلْمَها.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کیا یہ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا تیرے رب کا حکم آجائے۱ ؟ ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان سے پہلے تھے<br>۲۔ ان پر اللہ تعالیٰ نے کوئی ﻇلم نہیں کیا<br>۳ بلکہ وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے رہے.<br>۴

حواشی

(1) یعنی کیا یہ بھی اس وقت کا انتظار کررہے ہیں جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے یا رب کا حکم (یعنی عذاب یا قیامت) آجائے۔
(2) یعنی اس طرح سرکشی اور معصیت، ان سے پہلے لوگوں نے اختیار کئے رکھی، جس پر وہ غضب الٰہی کے مستحق بنے۔
(3) اس لئے کہ اللہ نے تو ان کے لئے کوئی عذر ہی باقی نہیں چھوڑا۔ رسولوں کو بھیج کر اور کتابیں نازل فرما کرا ن پر حجت تمام کردی۔
(4) یعنی رسولوں کی مخالفت اور ان کی تکذیب کرکے خود ہی انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ