yatawaaraa minal qawmimin sooo`i maa bushshira bih; a-yumsikuhoo `alaa hoonin am yadussuhoo fit turaab; alaa saaa`a maa yahkumoon
ترجمہ (جالندھری)
اور اس خبر بد سے (جو وہ سنتا ہے) لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (اور سوچتا ہے) کہ آیا ذلت برداشت کرکے لڑکی کو زندہ رہنے دے یا زمین میں گاڑ دے۔ دیکھو یہ جو تجویز کرتے ہیں بہت بری ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَتَوَارَى﴾ يَستخفي ﴿مِنَ الْقَوْمِ﴾ حياءً ﴿مِن سُوءِ مَا بُشِّرَ بِهِ﴾ من البنات، ثم يتردَّدُ فيما يصنَعُ بولده ﴿أَيُمْسِكُهُ عَلَى هُونٍ﴾ أي: هوانٍ وذلٍّ ﴿أَمْ يَدُسُّهُ فِي التُّرَابِ﴾ يدفنُه حيًّا ﴿أَلاَ سَاء مَا يَحْكُمُون﴾ حيث وَأدوا البناتِ خوفَ الفقر والعارِ، وحيثُ نسَبوا إلى الله تعالى ما هو مستقبَحٌ عندهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس بری خبر کی وجہ سے لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے۔ سوچتا ہے کہ کیا اس کو ذلت کے ساتھ لئے ہوئے ہی رہے یا اسے مٹی میں دبا دے، آه! کیا ہی برے فیصلے کرتے ہیں؟۱
حواشی
(1) یعنی لڑکی کی ولادت کی خبر سن کر ان کا تو یہ حال ہوتا ہے جو مذکور ہوا، اور اللہ کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔
کیسا برا یہ فیصلہ کرتے ہیں، یہاں یہ نہ سمجھا جائے کہ اللہ تعالٰی بھی لڑکوں کے مقابلے میں لڑکی کو حقیر اور کم تر سمجھتا ہے، نہیں اللہ کے نزدیک لڑکے اور لڑکی میں کوئی تمیز نہیں ہے، نہ جنس کی نبیاد پر حقارت اور برتری کا تصور اس کے ہاں ہے۔
یہاں تو صرف عربوں کی اس نا انصافی اور سراسر غیر معقول رویے کی وضاحت مقصود ہے، جو انہوں نے اللہ کے ساتھ اختیار کیا تھا، درآں حالیکہ اللہ کی برتری اور فوقیت کے وہ بھی قائل تھے۔
جس کا منطقی نتیجہ تو یہ تھا کہ جو چیز یہ اپنے لیے پسند نہیں کرتے، اللہ کے لیے بھی اسے تجویز نہ کرتے لیکن انہوں نے اس کے برعکس کیا۔
یہاں صرف اسی نا انصافی کی وضاحت کی گئی ہے۔