قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النحل

سورۃ النحل آیت ۷۵ کی تفسیر

Surah Nahl Ayat 75 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
۞ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَىْءٍ وَمَن رَّزَقْنَٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَجَهْرًا ۖ هَلْ يَسْتَوُۥنَ ۚ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ٧٥

Darabal laahu masalan `abdam mammlookal laa yaqdiru `alaa shai`inw wa marrazaqnaahu mminnaa rizqan hasanan fahuwa yunfiqu minhu sirranw wa jahra; hal yasta-woon; alhamdu lillaah; bal aksaruhum laa ya`lamoon

ترجمہ (جالندھری)

خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے جو (بالکل) دوسرے کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے ہاں سے (بہت سا) مال طیب عطا فرمایا ہے اور وہ اس میں سے (رات دن) پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں؟ (ہرگز نہیں) الحمدلله لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھ رکھتے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ثم ضرَبَ الله مثلًا للمؤمنِ والكافرِ، فقالَ تعالى: ﴿ضَرَبَ اللّهُ مَثَلاً عَبْدًا مَّمْلُوكًا﴾ ليَخرجَ منهُ الحرُّ؛ لأن الخلقَ عبيدُ الله ﴿لاَّ يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ﴾ ليَخرجَ منهُ المكاتَبَ ﴿وَمَن رَّزَقْنَاهُ﴾ أي: حُرًّا رزقناه ﴿مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَجَهْرًا هَلْ يَسْتَوُونَ﴾ يعني: جماعةَ الأحرارِ والعبيدِ.
وهذا مثلٌ ضرَبَه الله تعالى للكافرِ، رزقَه الله مالًا، فلم يُقدِّم فيه خيرًا، والمؤمنُ يعملُ في مالهِ بطاعة الله تعالى فلا يستوي هذانِ الرجلان، فكيف يستوي المالكُ الخالقُ والأصنامُ العاجزة؟! ﴿الْحَمْدُ لِلّهِ﴾ أي: الثناءُ له، لا يستحقُّه غيرهُ ﴿بَلْ أَكْثَرُهُمْ﴾ يعني: الكفارَ ﴿لاَ يَعْلَمُون﴾ فيُضيفون نعمَه إلى غيره.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے دوسرے کی ملکیت کا، جو کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا اور ایک اور شخص ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے معقول روزی دے رکھی ہے، جس میں سے وه چھپے کھلے خرچ کرتا ہے۔ کیا یہ سب برابر ہوسکتے ہیں۱ ؟ اللہ تعالیٰ ہی کے لیے سب تعریف ہے، بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے.

حواشی

  1. (1) بعض کہتے ہیں کہ یہ غلام اور آزاد کی مثال ہے کہ پہلا شخص غلام اور دوسرا آزاد ہے۔
    یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے بعض کہتے ہیں کہ یہ مومن اور کافر کی مثال ہے۔
    پہلا کافر اور دوسرا مومن ہے۔
    یہ برابر نہیں۔
    بعض کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالٰی اور اصنام (معبودانِ باطلہ) کی مثال ہے، پہلے سے مراد اصنام اور دوسرے سے اللہ ہے۔
    یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے مطلب یہی ہے کہ ایک غلام اور آزاد، باوجود اس بات کے کہ دونوں انسان ہیں، دونوں اللہ کی مخلوق ہیں اور بھی بہت سی چیزیں دونوں کے درمیان مشترکہ ہیں، اس کے باوجود رتبہ اور شرف اور فضل و منزلت میں تم دونوں کو برابر نہیں سمجھتے تو اللہ تعالٰی اور پتھر کی ایک مورتی یا قبر کی ڈھیری، یہ دونوں کس طرح برابر ہو سکتے ہیں؟

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ