Qaalal lazee indahoo `ilmum minal Kitaabi ana aateeka bihee qabla ai yartadda ilaika tarfuk; falammaa ra aahu mustaqirran `indahoo qaala haazaa min fadli Rabbee li yabluwaneee `a-ashkuru am akfuru wa man shakara fa innamaa yashkuru linafsihee wa man kafara fa inna Rabbee Ghaniyyun Kareem
ترجمہ (جالندھری)
ایک شخص جس کو کتاب الہیٰ کا علم تھا کہنے لگا کہ میں آپ کی آنکھ کے جھپکنے سے پہلے پہلے اسے آپ کے پاس حاضر کئے دیتا ہوں۔ جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا کہ یہ میرے پروردگار کا فضل ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا پروردگار بےپروا (اور) کرم کرنے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ الَّذِي عِندَهُ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتَابِ﴾ أي: اللَّوحِ المحفوظِ، وقيل: الذي عنده علمٌ من الكتاب هو آصفُ ابن برخيا ابنُ خالةِ سليمان، وكان عنده اسمُ الله الأعظمُ من أسماءِ الله تعالى ﴿أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ﴾ أي: تحريكُ أجفانكَ إذا نظرتَ ﴿فَلَمَّا رَآهُ مُسْتَقِرًّا عِندَهُ﴾ ثابتًا لديه، وحُمل من مأربَ إلى الشامِ في قدرِ ارتدادِ الطَّرف ﴿قَالَ هَذَا﴾ أي: حصولُ مرادي ﴿مِن فَضْلِ رَبِّي﴾ عَلَيَّ ﴿لِيَبْلُوَنِي﴾ ليختَبِرَني ﴿أَأَشْكُرُ﴾ النعمةَ ﴿أَمْ أَكْفُرُ﴾ بكونِ غيري أعلَم منِّي ﴿وَمَن شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ﴾ لأنَّ نفعَ شكرِه عائدٌ عليه؛ لأن الشكر قَيْدُ النعمةِ الموجودةِ، وصَيْدُ النعمةِ المفقودةِ ﴿وَمَن كَفَرَ﴾ بتركِ الشكرِ على النعمةِ ﴿فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ﴾ عن شكرِهم ﴿كَرِيم﴾ ذو فضلٍ على الشاكرِ والكافر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس کے پاس کتاب کا علم تھا وه بول اٹھا کہ آپ پلک جھپکائیں اس سے بھی پہلے میں اسے آپ کے پاس پہنچا سکتا ہوں۱ ۔ جب آپ نے اسے اپنے پاس موجود پایا تو فرمانے لگے یہی میرے رب کا فضل ہے، تاکہ وه مجھے آزمائے کہ میں شکر گزاری کرتا ہوں یا ناشکری، شکر گزار اپنے ہی نفع کے لیے شکر گزاری کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا پروردگار (بے پروا اور بزرگ) غنی اور کریم ہے.
حواشی
(1) یہ کون شخص تھا جس نے یہ کہا؟ یہ کتاب کون سی تھی؟ اور یہ علم کیا تھا، جس کے زور پر یہ دعویٰ کیاگیا؟ اس میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں۔
ان تینوں کی پوری حقیقت اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔
یہاں قرآن کریم کے الفاظ سے جو معلوم ہوتا ہے وہ اتنا ہی ہے کہ وہ کوئی انسان ہی تھا، جس کے پاس کتاب الٰہی کا علم تھا، اللہ تعالیٰ نے کرامت اور اعجاز کے طور پر اسے یہ قدرت دے دی کہ پلک جھپکتے میں وہ تخت لے آیا۔
کرامت اور معجزہ نام ہی ایسے کاموں کا ہے جو ظاہری اسباب اور امور عادیہ کے یکسر خلاف ہوں۔
او روہ اللہ تعالیٰ کی قدرت و مشیت سے ہی ظہور پذیر ہوتے ہیں۔
اس لیے نہ شخصی قوت قابل تعجب ہے اور نہ اس علم کے سراغ لگانےکی ضرورت، جس کا ذکر یہاں ہے۔
کیونکہ یہ تو اس شخص کا تعارف ہے جس کے ذریعے سے یہ کام ظاہری طور پر انجام پایا، ورنہ حقیقت میں تو یہ مشیت الٰہی ہی کی کارفرمائی ہے جو چشم زدن میں، جو چاہے، کرسکتی ہے۔
حضرت سلیمان (عليه السلام) بھی اس حقیقت سے آگاہ تھے، اس لئےجب انہوں نے دیکھا کہ تخت موجود ہے تو اسے فضل ربی سے تعبیر کیا۔