Falammaa jaaa`at qeela ahaakaza `arshuki qaalat kaanna hoo; wa ooteenal `ilma min qablihaa wa kunnaa muslimeen
ترجمہ (جالندھری)
جب وہ آ پہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت شان) کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَمَّا جَاءتْ﴾ بلقيسُ ﴿قِيلَ أَهَكَذَا عَرْشُكِ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ﴾ عرفتْه، لم تُقرَّ ولم تُنكر، فعرفَ سليمانُ كمالَ عقلها ﴿وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِن قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِين﴾ هو من كلامِ سليمان عليه السلام على جهةِ تعديدِ نعمِ الله عليه وعلى آبائه؛ أي: وأُوتينا العلمَ بالله تعالى وقدرتِه على ما يشاءُ من قبلِ هذه الآيات، وكنَّا مسلمين منقادِين لحُكمِه، لم نزَلْ على دينه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر جب وه آگئی تو اس سے کہا (دریافت کیا) گیا کہ ایسا ہی تیرا (بھی) تخت ہے؟ اس نے جواب دیا کہ یہ گویا وہی ہے۱ ، ہمیں اس سے پہلے ہی علم دیا گیا تھا اور ہم مسلمان تھے.<br>۲
حواشی
(1) ردوبدل سے چونکہ اس کی وضع وہیئت میں کچھ تبدیلی آگئی تھی، اس لیے اس نے صاف الفاظ میں اس کے اپنے ہونے کا اقرار بھی نہیں کیا اور ردوبدل کے باوجود انسان پھر بھی اپنی چیز کو پہچان ہی لیتا ہے، اس لیے اپنے ہونے کی نفی بھی نہیں کی۔
اور یہ کہا (یہ گویا وہی ہے) اس میں اقرار ہے نہ نفی۔
بلکہ نہایت محتاط جواب ہے۔