Ammany-yujeebul mud tarra izaa da`aahu wa yakshifussooo`a wa yaj`alukum khula faaa`al ardi `a-ilaahum ma`al laahi qaleelam maa tazak karoon
ترجمہ (جالندھری)
بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ﴾ المجهودَ الذي مسَّه الضرُّ ﴿إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ﴾ الضرَّ ﴿وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاء﴾ أي: سكَّانَ ﴿الأَرْضِ أَإِلَهٌ﴾ بعد هلاكِ المتقدِّمين ﴿مَّعَ اللَّهِ﴾ الذي خلقَكم بهذهِ النعمةِ؟! ﴿قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُون﴾ والمرادُ نفيُ التذكُّر؛ لأن القلةَ تُستعملُ بمعنى النَّفي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بے کس کی پکار کو جب کہ وه پکارے، کون قبول کرکے سختی کو دور کر دیتا ہے۱ ؟ اور تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے<br>۲، کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور معبود ہے؟ تم بہت کم نصیحت وعبرت حاصل کرتے ہو.
حواشی
(1) یعنی وہی اللہ ہے جسے شدائد کے وقت پکارا جاتا اور مصیبتوں کے وقت جس سے امیدیں وابستہ کی جاتی ہیں مُضْطَرٌّ (لاچار) اس کی طرف رجوع کرتا اور برائی کو وہی دور کرتا ہے۔ مزید ملاحظہ ہو سورۃ الاسراء: 67 ، سورۃ النمل: 53۔(2) یعنی ایک امت کے بعد دوسری امت، ایک قوم کے بعد دوسری قوم اور ایک نسل کے بعد دوسری نسل پیدا کرتا ہے۔ ورنہ اگر وہ سب کو ایک ہی وقت میں وجود بخش دیتا تو زمین بھی تنگ دامانی کا شکوہ کرتی، اکتساب معیشت میں بھی دشواریاں پیدا ہوتیں اور یہ سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں ہی مصروف وسرگرداں رہتے۔ یعنی یکے بعد دیگرے انسانوں کو پیدا کرنا اور ایک کو دوسرے کا جانشین بنانا، یہ بھی اس کی کمال مہربانی ہے۔