Ammann ja`alal arda qaraaranw wa ja`ala khilaalahaaa anhaaranw wa ja`ala lahaa rawaasiya wa ja`ala bainal bahraini haajizaa; `a-ilaahumma`allah; bal aksaruhum la ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَمَّن جَعَلَ الأَرْضَ قَرَارًا﴾ يُستقرُّ عليها ﴿وَجَعَلَ خِلاَلَهَا﴾ أي: وسطَها ﴿أَنْهَارًا﴾ جاريةً ﴿وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ﴾ جبالًا ثوابتَ ﴿وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ﴾ العذبِ والمالحِ ﴿حَاجِزًا﴾ مانعًا لا يختلطُ أحدُهما بالآخرِ ﴿أَإِلَهٌ مَّعَ اللَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُون﴾ توحيدَ الله، فلا يُؤمنون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا وه جس نے زمین کو قرار گاه بنایا۱ اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی<br>۲ کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں.
حواشی
(1) یعنی ساکن اور ثابت، نہ ہلتی ہے، نہ ڈولتی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو زمین پر رہنا ممکن ہی نہ ہوتا۔ زمین پر بڑے بڑے پہاڑ بنانے کا مقصد بھی زمین کو حرکت کرنے سے اور ڈولنے سے روکنا ہی ہے۔(2) اس کی تشریح کے لیے دیکھیں سورۃ الفرقان ، 53 کا حاشیہ۔