Fa izaa qadaitumus Salaata fazkurul laaha qiyaamanw wa qu`oodanw wa `alaa junoobikum; fa izat maanantum fa aqeemus Salaah; innas Salaata kaanat `alal mu`mineena kitaabam mawqootaa
ترجمہ (جالندھری)
پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حالت میں) خدا کو یاد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کی حالت میں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلاَةَ﴾ فَرَغتُم من صلاةِ الخوفِ ﴿فَاذْكُرُواْ اللّهَ﴾ بالتسبيحِ والتهليلِ ﴿قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِكُمْ﴾ أي: اذكُروه في هذهِ الأحوالِ ﴿فَإِذَا اطْمَأْنَنتُمْ﴾ أي: أَمِنْتُمْ ﴿فَأَقِيمُواْ الصَّلاَةَ﴾ أَتِمُّوها بأركانِها وشروطِها ﴿إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا﴾ واجبًا مفروضًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو۱ اور جب اطمینان پاؤ تو نماز قائم کرو!<br>۲ یقیناً نماز مومنوں پر مقرره وقتوں پر فرض ہے۔<br>۳
حواشی
(1) مراد یہی خوف کی نماز ہے اس میں چونکہ تخفیف کر دی گئی ہے، اس لئے اس کی تلافی کے لئے کہا جا رہا ہے کہ کھڑے، بیٹھے، لیٹے اللہ کا ذکر کرتے رہو۔(2) اس سے مراد ہے کہ جب خوف اور جنگ کی حالت ختم ہو جائے تو پھر نماز کو اس کے اس طریقے کے مطابق پڑھنا ہے جو عام حالات میں پڑھی جاتی ہے۔
(3) اس میں نماز کو مقرر وقت میں پڑھنے کی تاکید ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیر شرعی عذر کے دو نمازوں کو جمع کرنا صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس طرح کم از کم ایک نماز غیر وقت میں پڑھی جائے گی جو اس آیت کے خلاف ہے۔