Wa la udillannahum wa la umanni yannnahum wa la aamurannahum fala yubat tikunna aazaanal lan`aami wa la aamurannahum fala yughai yirunna khalqal laah; wa mai yattakhizish Shaitaana waliyyam mmin doonil laahi faqad khasira khusraanam mubeena
ترجمہ (جالندھری)
اور ان کو گمراہ کرتا اور امیدیں دلاتا ہروں گا اور یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں اور (یہ بھی) کہتا رہوں گا کہ وہ خدا کی بنائی ہوئی صورتوں کو بدلتے رہیں اور جس شخص نے خدا کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا اور وہ صریح نقصان میں پڑ گیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلأُضِلَّنَّهُمْ﴾ عن الحقِّ ﴿وَلأُمَنِّيَنَّهُمْ﴾ أُلقي في أمانيِّهم ركوبَ الأهواء ﴿وَلآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ﴾ يُقطِّعُنَّ ﴿آذَانَ الأَنْعَامِ﴾ يعني: البَحائرَ؛ لأنهم كانوا يشقُّون آذانَ الناقةِ إذا ولدَتْ خمسةَ أَبْطُنٍ وجاء الخامسُ ذكرًا، ويُحرِّمونَ الانتفاعَ بها ﴿وَلآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ﴾ لَيبدِّلُنَّ ﴿خَلْقَ اللّهِ﴾ وهذا يتناول تغييرَ الخِلْقة الظاهرةِ بالوشم، ونحوِه ممَّا أغواهم به الشيطان، فغيَّروا خِلْقةَ الرحمن ﴿وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا﴾ أي: ربًّا ﴿مِّن دُونِ اللّهِ﴾ يُطيعُه ﴿فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا﴾ أي: نقَصَ نفسَه، وعَيَّبَها؛ بأن أعطى الشيطانَ حقَّ اللهِ تعالى فيه، وترَكَه من أجلِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور انہیں راه سے بہکاتا رہوں گا اور باطل امیدیں دﻻتا رہوں گا۱ اور انہیں سکھاؤں گا کہ جانوروں کی کان چیر دیں<br>۲، اور ان سے کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑ دیں<br>۳، سنو! جو شخص اللہ کو چھوڑ کرشیطان کو اپنا رفیق بنائے گا وه صریح نقصان میں ڈوبے گا۔
حواشی
(1) یہ وہ باطل امیدیں ہیں جو شیطان کے وسوسوں اور دخل اندازی سے پیدا ہوتی اور انسانوں کی گمراہی کا سبب بنتی ہیں۔(2) یہ بحیرہ اور سائبہ جانوروں کی علامتیں اور صورتیں ہیں۔ مشرکین ان کو بتوں کے نام وقف کرتے تو شناخت کے لئے ان کا کان وغیرہ چیر دیا کرتے تھے۔
(3)”تَغْيِيرُ خَلْقِ اللهِ“ (اللہ کی تخلیق کو بدلنا) کی کئی صورتیں بیان کی گئی ہیں، ایک تو یہی جس کا ابھی یہاں ذکر ہوا یعنی کان وغیرہ کاٹنا، چیرنا، سوراخ کرنا، ان کے علاوہ اور کئی صورتیں ہیں۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے چاند، سورج، پتھر اور آگ وغیرہ اشیا مختلف مقاصد کے لئے بنائی ہیں، لیکن مشرکین نے ان کے مقصد تخلیق کو بدل کر ان کو معبود بنا لیا۔ یا تغییر کا مطلب تغییر فطرت ہے، یا حلت وحرمت میں تبدیلی ہے وغیرہ۔ اسی تغییر میں مردوں کی نس بندی کرکے اور اسی طرح عورتوں کے آپریشن کرکے انہیں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دینا۔ میک اپ کے نام پر ابروؤں کے بال وغیرہ اکھاڑ کر اپنی صورتوں کو مسخ کرنا اور وشم (یعنی گود نے گدوانا) وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یہ سب شیطانی کام ہیں جن سے بچنا ضروری ہے۔ البتہ جانوروں کو اس لئے خصی کرنا کہ ان سے زیادہ انتفاع ہو سکے یا ان کا گوشت زیادہ بہتر ہو سکے یا اسی قسم کا کوئی اور صحیح مقصد ہو، تو جائز ہے، اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے خصی جانور قربانی میں ذبح فرمائے ہیں۔ اگر جانور کو خصی کرنے کا جواز نہ ہوتا تو آپ (صلى الله عليه وسلم) ان کی قربانی نہ کرتے۔