مَّا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِن شَكَرْتُمْ وَءَامَنتُمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ شَاكِرًا عَلِيمًا ١٤٧
maa yafa`lul laahu bi `azaabikum in shakartum wa aamantum; wa kaanal laahu Shaakiran `Aleema
ترجمہ (جالندھری)
اگر تم (خدا کے شکرگزار رہو اور (اس پر) ایمان لے آؤ تو خدا تم کو عذاب دے کر کیا کرے گا۔ اور خدا تو قدرشناس اور دانا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿مَّا يَفْعَلُ اللّهُ﴾ أي: أيُّ شيءٍ يفعَلُ ﴿بِعَذَابِكُمْ إِن شَكَرْتُمْ﴾ اللهَ ﴿وَآمَنتُمْ﴾ بهِ أَيتشفَّى به غيظًا، أو يدفَعُ ضُرًّا، أو يستجلِبُ به نفعًا، وهو الغنيُّ المتعالي عن النَّفعِ والضُّرِّ ﴿وَكَانَ اللّهُ شَاكِرًا﴾ مثيبًا ﴿عَلِيمًا﴾ بحقِّ شكرِكُم وإيمانِكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ تمہیں سزا دے کر کیا کرے گا؟ اگر تم شکر گزاری کرتے رہو اور باایمان رہو۱ ، اللہ تعالیٰ بہت قدر کرنے واﻻ اور پورا علم رکھنے واﻻ ہے۔<br>۲
حواشی
(1) شکر گزاری کا مطلب ہے کہ اللہ کے حکم کے مطابق برائیوں سے اجتناب اور عمل صالح کا اہتمام کرنا۔ یہ گویا اللہ کی نعمتوں کا عملی شکر ہے اور ایمان سے مراد اللہ کی توحید وربوبیت پر اور نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت پر ایمان ہے۔(2) یعنی جو اس کا شکر کرے گا، وہ قدر کرے گا، جو دل سے ایمان لائے گا، وہ اس کو جان لے گا اور اس کے مطابق وہ بہترین جزا سے نوازے گا۔