Wallazaani yaatiyaanihaa minkum fa aazoohumaa fa in taabaa wa aslahaa fa a`ridoo `anhumaaa; innal laaha kaana Tawwaabar Raheema
ترجمہ (جالندھری)
اور جو دو مرد تم میں سے بدکاری کریں تو ان کو ایذا دو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نیکوکار ہوجائیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا (اور) مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاللَّذَانَ﴾ أي: الرجلُ والمرأةُ ﴿يَأْتِيَانِهَا﴾ أي: الفاحشةَ ﴿مِنكُمْ فَآذُوهُمَا﴾ عَيِّروهما باللِّسان ﴿فَإِن تَابَا﴾ من الفاحشةِ ﴿وَأَصْلَحَا﴾ العملَ ﴿فَأَعْرِضُواْ عَنْهُمَا﴾ لا تُؤْذوهما ﴿إِنَّ اللّهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيمًا﴾ وهذا كلُّه قبلَ نزولِ الحدود، فَنُسِخَتْ بالجلدِ والرَّجْمِ، فالجلدُ في القرآن، والرَّجمُ في السُّنةِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تم میں سے جو دو افراد ایسا کام کر لیں۱ انہیں ایذا دو<br>۲ اگر وه توبہ اور اصلاح کر لیں تو ان سے منھ پھیر لو، بے شک اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے واﻻ اور رحم کرنے واﻻ ہے۔
حواشی
(1) بعض نے اس سے اغلام بازی مراد لی ہے یعنی عمل لواطت۔ دو مردوں کا ہی آپس میں بدفعلی کرنا اور بعض نے اس سے باکرہ مرد وعورت مراد لئے ہیں اور اس سے قبل کی آیت کو انہوں نے محصنات یعنی شادی شدہ کے ساتھ خاص کیا ہے اور بعض نے اس تثنیہ کے صیغے سے مرد اور عورت مراد لئے ہیں۔ قطع نظر اس سے کہ وہ باکرہ ہوں یا شادی شدہ۔ ابن جریر طبری نے دوسرے مفہوم یعنی باکرہ (مرد وعورت) کو ترجیح دی ہے۔ اور پہلی آیت میں بیان کردہ سزا کو نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بتلائی ہوئی سزا سزائے رجم سے اور اس آیت میں بیان کردہ سزا کو سورۂ نور میں بیان کردہ سو کوڑے کی سزا سے منسوخ قرار دیا ہے۔ (تفسیر طبری)(2) یعنی زبان سے زجرو توبیخ اور ملامت یا ہاتھ سے کچھ زدو کوب کر لینا۔ اب یہ منسوخ ہے، جیسا کہ گزرا۔