Faminhum man aamana bihee wa minhum man sadda `anh; wa kafaa bi Jahannama sa`eeraa
ترجمہ (جالندھری)
پھر لوگوں میں سے کسی نے تو اس کتاب کو مانا اور کوئی اس سے رکا (اور ہٹا) رہا تو نہ ماننے والوں (کے جلانے) کو دوزخ کی جلتی ہوئی آگ کافی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَمِنْهُم﴾ أي: اليهودِ ﴿مَّنْ آمَنَ بِهِ﴾ بمحمدٍ صلى الله عليه وسلم ، وهم عبدُ اللهِ بنُ سلامِ وأصحابُه ﴿وَمِنْهُم مَّن صَدَّ﴾ أي: أعرَضَ ﴿عَنْهُ﴾ ولم يُؤمِنْ به ﴿وَكَفَى بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا﴾ أي: نارًا مُسَعَّرةً يُعَذَّبون بها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر ان میں سے بعض نے تو اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رک گئے۱ ، اور جہنم کا جلانا کافی ہے۔
حواشی
(1) یعنی بنو اسرائیل کو، جو حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی ذریت اور آل میں سے ہیں، ہم نے نبوت بھی دی اور بڑی سلطنت وبادشاہی بھی۔
پھر بھی یہود کے یہ سارے لوگ ان پر ایمان نہیں لائے۔
کچھ ایمان لائے اور کچھ نے اعراض کیا۔
مطلب یہ ہے کہ اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) اگر یہ آپ کی نبوت پر ایمان نہیں لا رہے ہیں تو کوئی انوکھی بات نہیں ہے، ان کی تو تاریخ ہی نبیوں کی تکذیب سے بھری ہوئی ہے حتیٰ کہ اپنی نسل کے نبیوں پر بھی یہ ایمان نہیں لائے۔
بعض نے ”آمَنَ بِهِ“ میں ”ھا“ کا مرجع نبی (صلى الله عليه وسلم) کو بتلایا ہے یعنی ان یہود میں سے کچھ نبی (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لائے اور کچھ نے انکارکیا۔
ان منکرین نبوت کا انجام جہنم ہے۔