قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۶ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 6 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَابْتَلُوا۟ الْيَتَٰمَىٰ حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغُوا۟ النِّكَاحَ فَإِنْ ءَانَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوٓا۟ إِلَيْهِمْ أَمْوَٰلَهُمْ ۖ وَلَا تَأْكُلُوهَآ إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَن يَكْبَرُوا۟ ۚ وَمَن كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ ۖ وَمَن كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَٰلَهُمْ فَأَشْهِدُوا۟ عَلَيْهِمْ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ حَسِيبًا ٦

Wabtalul yataamaa hattaaa izaa balaghun nikaaha fa in aanastum minhum rushdan fad fa`ooo ilaihim amwaalahum wa laa taa kuloohaaa israafanw wa bidaaran ai yakbaroo; wa mai kaana ghaniyyan falyasta` fif wa mai kaana faqeeran falyaakul bilma`roof; fa izaa dafa`tum ilaihim amwaalahum fa`ashhidoo `alaihim; wa kafaa billaahi Haseeba

ترجمہ (جالندھری)

اور یتمیوں کو بالغ ہونے تک کام کاج میں مصروف رکھو پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان میں عقل کی پختگی دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے (یعنی بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے لیں گے) اس کو فضول خرچی اور جلدی میں نہ اڑا دینا۔ جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ایسے مال سے قطعی طور پر) پرہیز رکھنا چاہیئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (یعنی بقدر خدمت) کچھ لے لے اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرلیا کرو۔ اور حقیقت میں تو خدا ہی (گواہ اور) حساب لینے والا کافی ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

وسألَ صحابيٌّ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم : إنَّ ابنَ أخي يتيمٌ في حِجْري، فما يحِلُّ لي من مالِهِ، وما أدفعُ إليه؟ فأنزل اللهُ عز وجل : ﴿وَابْتَلُواْ﴾ أي: اختَبِروا ﴿الْيَتَامَى﴾ في عقُولهم وتصرُّفاتهم في أموالهم ﴿حَتَّىَ إِذَا بَلَغُواْ النِّكَاحَ﴾ أي: صاروا أهلًا أن يَنْكِحوا إن كانوا ذكورًا، أو يُنْكَحن إن كنَّ إناثًا ﴿فَإِنْ آنَسْتُم﴾ أي: أبصرتُم ﴿مِّنْهُمْ رُشْدًا﴾ هدايةً إلى مصالحهم، والرُّشدُ: الصلاحُ في المالِ ﴿فَادْفَعُواْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ﴾ من غير تأخيرٍ عن حدِّ البلوغ ﴿وَلاَ تَأْكُلُوهَا﴾ أيها الأوصياءُ ﴿إِسْرَافًا﴾ بغير حَقٍّ ﴿وَبِدَارًا﴾ إسراعًا ﴿أَن يَكْبَرُواْ﴾ أي: لا تُبادِروا بالتفريط في إنفاقها قبلَ أن يكبَروا حَذَرًا أن يبلُغوا فيلزَمكم تسليمُها إليهم.
ثم بَيَّنَ حالَ الأوصياءِ، فقال: ﴿وَمَن كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ﴾ أي: يطلبِ العفةَ من نفسِه، ويمتِنعْ عن أكلِها.
والعِفَّةُ: الامتناعُ ممَّا لا يَحِلُّ ﴿وَمَن كَانَ فَقِيرًا﴾ محتاجًا إلى مالِ اليتيم، وهو يحفَظُه ﴿فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ﴾ يأخذْ قدرَ أجرتِهِ إذا عملَ ﴿فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُواْ عَلَيْهِمْ﴾ أمرُ إرشادٍ ليسَ بواجبٍ فَيُشهِدُ لتزولَ عنه التهمةُ ﴿وَكَفَى بِاللّهِ حَسِيبًا﴾ كافيًا.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور یتیموں کو ان کے بالﻎ ہو جانے تک سدھارتے اور آزماتے رہو پھر اگر ان میں تم ہوشیاری اور حسن تدبیر پاؤ تو انہیں ان کے مال سونﭗ دو اور ان کے بڑے ہو جانے کے ڈر سے ان کے مالوں کو جلدی جلدی فضول خرچیوں میں تباه نہ کر دو، مال داروں کو چاہئے کہ (ان کے مال سے) بچتے رہیں، ہاں مسکین محتاج ہو تو دستور کے مطابق واجبی طور سے کھالے، پھر جب انہیں ان کے مال سونپو تو گواه بنا لو، دراصل حساب لینے واﻻ اللہ تعالیٰ ہی کافی ہے۔۱

حواشی

  1. (1) یتیموں کے مال کے بارے میں ضروری ہدایت دینے کے بعد یہ فرمانے کا مطلب یہ ہےکہ جب تک یتیم کا مال تمہارے پاس رہا، تم نے اس کی کس طرح حفاظت کی اور جب مال کے سپرد کیا تو اس میں کوئی کمی بیشی یا کسی قسم کی تبدیلی کی یا نہیں ؟ عام لوگوں کو تو تمہاری امانت داری یا خیانت کا شاید پتہ نہ چلے۔
    لیکن اللہ سے تو کوئی چیز مخفی نہیں۔
    وہ یقیناً جب تم اس کی بارگاہ میں جاؤ گے تو تم سے حساب لے گا۔
    اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ یہ بہت ذمہ داری کا کام ہے۔
    نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت ابو ذر (رضي الله عنه) سے فرمایا ابوذر! میں تمہیں ضعیف دیکھتا ہوں اور تمہارے لئے وہی چیز پسند کرتا ہوں، جو اپنے لئے پسند کرتا ہوں، تم دو آدمیوں پر بھی امیر نہ بننا نہ کسی یتیم کا مال کا والی اور سرپرست (صحیح مسلم، کتاب الامارۃ)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ