Fakaifa izaaa asaabathum museebatum summa jaaa`ooka yahlifoona billaahi in aradnaaa illaaa ihsaananw wa tawfeeqaa
ترجمہ (جالندھری)
تو کیسی (ندامت کی) بات ہے کہ جب ان کے اعمال (کی شامت سے) ان پر کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو تمہارے پاس بھاگے آتے ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں کہ والله ہمارا مقصود تو بھلائی اور موافقت تھا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَكَيْفَ﴾ يكونُ حالُهم ﴿إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ﴾ من قتلِ عمرَ للمنافقِ الذي لم يرضَ بقضاءِ الرسول ﴿بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ﴾ من التحاكُم إلى غيرِك، واتِّهامِكَ في الحُكم ﴿ثُمَّ جَاؤُوكَ﴾ أي: يجيئونكَ يطلبونَ ديةَ المقتول، ثم: ﴿يَحْلِفُونَ بِاللّهِ إِنْ أَرَدْنَا﴾ بالمُحاكمة إلى عمرَ ﴿إِلاَّ إِحْسَانًا﴾ في القولِ ﴿وَتَوْفِيقًا﴾ بين الخَصْمَين، ولم نُرِدْ مخالفتَكَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کرتوت کے باعث کوئی مصیبت آپڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس آکر اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا اراده تو صرف بھلائی اور میل ملاپ ہی کا تھا۔۱
حواشی
(1) یعنی جب اپنے اس کرتوت کی وجہ سے عتاب الٰہی کا شکار ہو کر مصیبتوں میں پھنستے ہیں تو پھر آکر کہتے ہیں کہ کسی دوسری جگہ جانے سے مقصد یہ نہیں تھا کہ وہاں سے ہم فیصلہ کروائیں یا آپ (صلى الله عليه وسلم) سے زیادہ ہمیں وہاں انصاف ملے گا بلکہ مقصد صلح اور ملاپ کرانا تھا۔