Ulaaa`ikal lazeena ya`la mullaahu maa fee quloobihim fa a`rid `anhum wa `izhum wa qul lahum feee anfusihim qawlam baleeghaa
ترجمہ (جالندھری)
ان لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے خدا اس کو خوب جانتا ہے تم ان (کی باتوں) کو کچھ خیال نہ کرو اور انہیں نصیحت کرو اور ان سے ایسی باتیں کہو جو ان کے دلوں میں اثر کر جائیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم أومأَ تعالى إلى كذبِهم بقوله: ﴿أُولَـئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ﴾ من النِّفاق ﴿فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ﴾ لا تُعاقِبْهم ﴿وَعِظْهُمْ﴾ بينَ الناسِ ليتوبوا ﴿وَقُل لَّهُمْ فِي أَنفُسِهِمْ﴾ أي: في الخَلاء ﴿قَوْلاً بَلِيغًا﴾ يبلُغُ منهم، ويُؤثِّر فيهم، وهو التخويفُ بالله تعالى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ وه لوگ ہیں کہ ان کے دلوں کا بھید اللہ تعالیٰ پر بخوبی روشن ہے، آپ ان سے چشم پوشی کیجئے، انہیں نصیحت کرتے رہیئے اور انہیں وه بات کہئے! جو ان کے دلوں میں گھر کرنے والی ہو۔۱
حواشی
(1) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگرچہ ہم ان کے دلوں کے تمام بھیدوں سے واقف ہیں (جس پر ہم انہیں جزا دیں گے) لیکن اے پیغمبر! آپ ان کے ظاہر کو سامنے رکھتے ہوئے درگزر ہی فرمائیے اور وعظ ونصیحت اور قول بلیغ کے ذریعے سے ان کے اندر کی اصلاح کی کوشش جاری رکھیئے ! جس سے یہ معلوم ہوا کہ دشمنوں کی سازش کو عفو ودرگزر، وعظ ونصیحت اور قول بلیغ کے ذریعے ہی ناکام بنانے کی سعی کی جانی چاہیئے۔