قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النساء

سورۃ النساء آیت ۸۳ کی تفسیر

Surah Nisa Ayat 83 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِذَا جَآءَهُمْ أَمْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا۟ بِهِۦ ۖ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَىٰٓ أُو۟لِى الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنۢبِطُونَهُۥ مِنْهُمْ ۗ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطَٰنَ إِلَّا قَلِيلًا ٨٣

Wa izaa jaaa`ahum amrum minal amni awil kkhawfi azaa`oo bihee wa law raddoohu ilar Rasooli wa ilaaa ulil amri minhum la`alimahul lazeena yastambitoonahoo minhum; wa law laa fadlul laahi `alaikum wa rahmatuhoo lattaba`tumush Shaitaana illaa qaleelaa

ترجمہ (جالندھری)

اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر پہنچتی ہے تو اس کو مشہور کردیتے ہیں اور اگر اس کو پیغمبر اور اپنے سرداروں کے پاس پہنچاتے تو تحقیق کرنے والے اس کی تحقیق کر لیتے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو چند اشخاص کے سوا سب شیطان کے پیرو ہوجاتے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ونزل فيمن كان يُفْشي ما يسمَعُ؛ لِيُضْعِفَ قلوبَ المؤمنينَ: ﴿وَإِذَا جَاءهُمْ﴾ يعني: المنافقينَ ﴿أَمْرٌ مِّنَ الأَمْنِ﴾ من الفتحِ والغنيمةِ ﴿أَوِ الْخَوْفِ﴾ القتلِ والهزيمةِ ﴿أَذَاعُواْ بِهِ﴾ أَفْشَوْهُ ﴿وَلَوْ رَدُّوهُ﴾ أي: الخبرَ ﴿إِلَى الرَّسُولِ﴾ أي: لو لم يُحدِّثوا به حتى يكونَ النبيُّ صلى الله عليه وسلم هو الذي يُحدّثُ به ﴿وَإِلَى أُوْلِي الأَمْرِ مِنْهُمْ﴾ أصحابِ الرأيِ من الصحابةِ ﴿لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنبِطُونَهُ مِنْهُمْ﴾ يستخرجونَهُ، وهم العلماءُ؛ أي: لو ردُّوا ما يَسْمعونَ من الخبرِ إلى هؤلاء، لعلموا ما يُمكنُ إفشاؤه فيُفشونه، وما يجبُ كتمانُه فيكتمونه ﴿وَلَوْلاَ فَضْلُ اللّهِ عَلَيْكُمْ﴾ بالإسلامِ ﴿وَرَحْمَتُهُ﴾ بالقرآنِ ﴿لاَتَّبَعْتُمُ الشَّيْطَانَ﴾ أي: لضَلَلْتُمْ باتِّباعِه ﴿إِلاَّ قَلِيلا﴾ منكم، والمرادُ: الذين اهتدَوْا قبلَ مجيءِ النبيِّ صلى الله عليه وسلم ؛ كزيدِ بنِ عَمْرِو بنِ نُفَيْلِ، وَوَرَقَة بنِ نَوْفَلِ، أو: إلَّا اتِّباعًا قليلًا.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جہاں انہیں کوئی خبر امن کی یا خوف کی ملی انہوں نے اسے مشہور کرنا شروع کر دیا، حاﻻنکہ اگر یہ لوگ اسے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اور اپنے میں سے ایسی باتوں کی تہہ تک پہنچنے والوں کے حوالے کر دیتے، تو اس کی حقیقت وه لوگ معلوم کر لیتے جو نتیجہ اخذ کرتے ہیں۱ اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو معدودے چند کے علاوه تم سب شیطان کے پیروکار بن جاتے۔

حواشی

  1. (1) یہ بعض کمزور اورجلد باز مسلمانوں کا رویہ، ان کی اصلاح کی غرض سے بیان کیا جا رہا ہے۔
    امن کی خبر سے مراد مسلمانوں کی کامیابی اور دشمن کی ہلاکت وشکست کی خبر ہے۔
    (جس کو سن کر امن اور اطمینان کی لہر دوڑ جاتی ہے اور جس کے نتیجے میں بعض دفعہ ضرورت سے زیادہ پر اعتمادی پیدا ہو جاتی ہے جو نقصان کا باعث بن سکتی ہے) اور خوف کی خبر سے مراد مسلمانوں کی شکست اور ان کے قتل وہلاکت کی خبر ہے (جس سے مسلمانوں میں افسردگی پھیلنے اور ان کے حوصلے پست ہونے کا امکان ہوتا ہے)، اس لئے انہیں کہا جا رہا ہے کہ اس قسم کی خبریں، چاہے امن کی ہوں یا خوف کی انہیں سن کر عام لوگوں میں پھیلانے کے بجائے رسول (صلى الله عليه وسلم) کے پاس پہنچا دو یا اہل علم وتحقیق میں انہیں پہنچا دو تاکہ وہ یہ دیکھیں کہ یہ خبر صحیح ہے یا غلط؟ اگر صحیح ہے تو اس وقت اس سے مسلمانوں کا باخبر ہونا مفید ہے یا بے خبر رہنا نفع ہے؟ یہ اصول ویسے تو عام حالات میں بھی بڑا اہم اور نہایت مفید ہے لیکن عین حالت جنگ میں تو اس کی اہمیت وافادیت بہت ہی زیادہ ہے۔
    ”اسْتِنْبَاطٌ“ کا مادہ نَبْطٌ ہے نَبْطٌ اس پانی کو کہتے ہیں جو کنواں کھودتے وقت سب سے پہلے نکلتا ہے اسی لئے اسْتِنْبَاطٌ تحقیق اور بات کی تہہ تک پہنچنے کو کہا جاتا ہے۔
    (فتح القدیر )

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ