Wallazeena yarmoonal muhsanaati summa lam yaatoo bi-arba`ati shuhadaaa`a fajlidoohum samaaneena jaldatanw wa laa taqbaloo lahum shahaadatan abadaa; wa ulaaa`ika humul faasiqoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ﴾ المعنى: الذين يقذفون بالزِّنا المسلماتِ الحرائرَ العفائفَ ﴿ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاء﴾ يشهدون على زناهنَّ ﴿فَاجْلِدُوهُمْ﴾ اضربوهم ﴿ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلاَ تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا﴾ إذا شهِدوا ﴿وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُون﴾ لأنهم فسَقوا برمي المُحصَنة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواه نہ پیش کرسکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ یہ فاسق لوگ ہیں.۱
حواشی
(1) اس میں قذف (بہتان تراشی) کی سزا بیان کی گئی ہے کہ جو شخص کسی پاک دامن عورت یا مرد پر زنا کی تہمت لگائے (اسی طرح جو عورت کسی پاک دامن مرد یا عورت پر زنا کی تہمت لگائے) اور بطور ثبوت چار گواہ پیش نہ کر سکے تو اس کے لئے تین حکم بیان کئے گئے ہیں (1) انہیں اسی کوڑے لگائے جائیں(2) ان کی شہادت کبھی قبول نہ کی جائے
(3) وہ عند اللہ و عند الناس فاسق ہیں۔