Illal lazeena taaboo mim ba`di zaalika wa aslahoo fa innal laaha Ghafoorur Raheem
ترجمہ (جالندھری)
ہاں جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی حالت) سنوار لیں تو خدا (بھی) بخشنے والا مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِلاَّ الَّذِينَ تَابُوا مِن بَعْدِ ذَلِكَ﴾ القذفِ ﴿وَأَصْلَحُوا﴾ حالَهم ﴿فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيم﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں۱ تو اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ اور مہربانی کرنے واﻻ ہے.
حواشی
(1) توبہ سے کوڑوں کی سزا تو معاف نہیں ہوگی، تائب ہو جائے یا اصرار کرے، یہ سزا تو بہرحال ملے گی۔البتہ دوسری دو باتیں جو ہیں، مردود الشہادۃ اور فاسق ہونا، اس کے بارے میں اختلاف ہے، بعض علماء اس استثنا کو فسق تک محدود رکھتے ہیں۔
یعنی توبہ کے بعد فاسق نہیں رہے گا۔
اور بعض مفسرین دونوں جملوں کو اس میں شامل سمجھتے ہیں، یعنی توبہ کے بعد مقبول الشہادۃ بھی ہو جائے گا۔امام شوکانی نے اسی دوسری رائے کو ترجیح دی ہے اور ابداً کا مطلب بیان کیا ہے مادام قاذفاً یعنی جب تک وہ بہتان تراشی پر قائم رہے جس طرح کہا جائے کہ کافر کی شہادت کبھی قبول نہیں، تو یہاں کبھیکا مطلب یہی ہوگا کہ جب تک وہ کافر ہے۔