Wallaahu khalaqa kulla daaabbatim mim maaa`in faminhum mai yamshee `alaa batnihee wa minhum mai yamshee `alaa rijlaine wa minhum mai yamshee `alaaa arba`; yakhluqul laahu maa yashaaa`; innal laaha `alaa kulli shai`in Qadeer
ترجمہ (جالندھری)
اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِن مَّاء﴾ أي: من نطفةٍ ﴿فَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ﴾ كالحيات، وسُمِّي الزحفُ على البطنِ مشيًا؛ اتساعًا؛ لقيامِهِ مقامَ المشي ﴿وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ﴾ كالأَناسيِّ والطير ﴿وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ﴾ كالبهائم ﴿يَخْلُقُ اللَّهُ مَا يَشَاء﴾ ممَّا ذُكر، وممَّا لم يُذكر ﴿إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير﴾ يفعلُ ما يشاء.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے پانی سے پیدا کیا ہےان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں۱ ، بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں<br>۲۔ بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں<br>۳، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے<br>۴۔ بےشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.
حواشی
(1) جس طرح سانپ، مچھلی اور دیگر حشرات الارض کیڑے مکوڑے ہیں۔(2) جیسے انسان اور پرند ہیں۔
(3) جیسے تمام چوپائے اور دیگر حیوانات ہیں۔
(4) یہ اشارہ اس بات کی طرف کہ بعض حیوانات ایسے بھی ہیں جو چار سے بھی زیادہ پاؤں رکھتے ہیں، جیسے کیکڑا، مکڑی اور بہت سے زمینی کیڑے۔