Qul atee`ul laaha wa atee`ur Rasoola fa in tawallaw fa innamaa `alaihi maa hummila wa `alaikum maa hummiltum wa in tutee`oohu tahtadoo; wa maa`alar Rasooli illal balaaghul mubeen
ترجمہ (جالندھری)
کہہ دو کہ خدا کی فرمانبرداری کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو۔ اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دینا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ﴾ أمرٌ بتبليغِ ما خاطبَهم اللهُ به؛ مبالغةً في تبكيتهم ﴿فَإِن تَوَلَّوا﴾ أي: تتولَّوا ﴿فَإِنَّمَا عَلَيْهِ﴾ على محمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿مَا حُمِّلَ﴾ من التبليغ ﴿وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ﴾ من الطاعةِ ﴿وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا﴾ إلى الحقِّ ﴿وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِين﴾ أي: التبليغُ البيِّن.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو، رسول اللہ کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر ﻻزم کردیا گیا ہے۱ اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے<br>۲ ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو<br>۳۔ سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے.<br>۴
حواشی
(1) یعنی تبلیغ ودعوت، جو وہ ادا کر رہا ہے۔(2) یعنی اس کی دعوت کو قبول کرکے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا اور ان کی اطاعت کرنا۔
(3) اس لئے کہ وہ صراط مستقیم کی طرف دعوت دیتا ہے۔
(4) کوئی اس کی دعوت کو مانے یا نہ مانے جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا، «فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلاغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ» (الرعد: 40) ”اے پیغمبر ! تیرا کام صرف (ہمارے احکام) کو پہنچا دینا ہے (کوئی مانتا ہے یا نہیں) یہ حساب ہماری ذمہ داری ہے“۔