Wa aqsamoo billaahi jahda aimaanihim la`in amartahum la yakhrujunna qul laa tuqsimoo taa`atum ma`roofah innal laaha khabeerum bimaa ta`maloon
ترجمہ (جالندھری)
اور (یہ) خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے) ۔ بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَقْسَمُوا﴾ يعني: المنافقين ﴿بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ﴾ والقسمُ بالله جهدُ اليمين، فمن قال: أُقسم بالله فقد جهدَ يمينه، فإنَّ الكفارَ كانوا يحلفونَ بآبائهم وآلهتهم، فإذا كان الأمرُ عظيمًا حلفوا بالله ﴿لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ﴾ وذلك أنهم كانوا يقولون لرسولِ الله صلى الله عليه وسلم : أينما كنتَ، نكُنْ معك، لئن خرجتَ، خرجْنا، وإن أقمتَ، أقمْنا، وإن أمرتَنا بالجهاد، جاهَدْنا ﴿قُل﴾ لهم: ﴿لاَّ تُقْسِمُوا﴾ لا تحلِفوا ﴿طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ﴾ أي: أمثلُ من أقسامِكم طاعةٌ لا يُشكُّ فيها؛ لأنكم لا تُصدَّقون ﴿إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُون﴾ فيُجازيكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بڑی پختگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں۱ کہ آپ کا حکم ہوتے ہی نکل کھڑے ہوں گے۔ کہہ دیجیئے کہ بس قسمیں نہ کھاؤ (تمہاری) اطاعت (کی حقیقت) معلوم ہے<br>۲۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے.<br>۳
حواشی
(1) جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ، میں جَهْدٌ فعل محذوف کا مصدر ہے جو بطور تاکید کے ہے، يَجْهَدُونَ أَيْمَانَهُمْ جَهْدًا یا یہ حال کی وجہ سے منصوب ہے یعنی مُجْتَهِدِينَ فِي أَيْمَانِهِمْ، مطلب یہ ہے کہ اپنی وسعت بھر قسمیں کھا کر کہتے ہیں (فتح القدیر)۔(2) اور وہ یہ ہے کہ جس طرح تم قسمیں جھوٹی کھاتے ہو، تمہاری اطاعت بھی نفاق پر مبنی ہے۔ بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ تمہارا معاملہ طاعت معروفہ ہونا چاہیئے۔ یعنی معروف میں بغیر کسی قسم کے حلف کے اطاعت، جس طرح مسلمان کرتے ہیں، پس تم بھی ان کی مثل ہوجاؤ۔ (ابن کثیر)۔
(3) یعنی وہ تمہارے سب کے حالات سے باخبر ہے۔ کون فرمانبردار ہے اور کون نافرمان؟ پس حلف اٹھا کر اطاعت کے اظہار کرنے سے، جب کہ تمہارے دل میں اس کے خلاف عزم ہو، تم اللہ کو دھوکہ نہیں دے سکتے، اس لئے کہ وہ پوشیدہ ہے، پوشیدہ تر بات کو بھی جانتا ہے اور وہ تمہارے سینوں میں پلنے والے رازوں سے بھی آگاہ ہے اگرچہ تم زبان سے اس کے خلاف اظہار کرو!۔