قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النور

سورۃ النور آیت ۵۸ کی تفسیر

Surah Noor Ayat 58 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِيَسْتَـْٔذِنكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَٰنُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا۟ الْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَٰثَ مَرَّٰتٍ ۚ مِّن قَبْلِ صَلَوٰةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ الظَّهِيرَةِ وَمِنۢ بَعْدِ صَلَوٰةِ الْعِشَآءِ ۚ ثَلَٰثُ عَوْرَٰتٍ لَّكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ ۚ طَوَّٰفُونَ عَلَيْكُم بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْءَايَٰتِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ٥٨

Yaaa aiyuhal lazeena aamanoo li yastaazinkumul lazeena malakat aimaanukum wallazeena lam yablughul huluma minkum salaasa marraat; min qabli Salaatil Fajri wa heena tada`oona siyaa bakum minaz zaheerati wa mim ba`di Salaatil Ishaaa`; salaasu `awraatil lakum; laisa `alaikum wa laa `alaihim junaahum ba`dahunn; tawwaafoona `alaikum ba`dukum `alaa ba`d; kazaalika yubaiyinul laahu lakumul aayaat wallaahu `Aleemun Hakeem

ترجمہ (جالندھری)

مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنكُمُ﴾ هذه اللَّامُ لامُ الأمرِ ﴿الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ يعني: العبيدَ والإماءَ، هم ﴿وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنكُمْ﴾ من الأحرار، وليس المرادُ منهم الأطفالُ الذين لم يظهَروا على عوراتِ النساء، بل الذين عرَفوا أمرَ النساء، ولكن لم يبلُغوا ﴿ثَلاَثَ مَرَّاتٍ﴾ أي: ليستأذِنوا في ثلاثةِ أوقاتٍ ﴿مِن قَبْلِ صَلاَةِ الْفَجْرِ﴾ لأنه وقتُ القيامِ من المضاجع، وطرحِ ما يُنام فيه من الثيابِ ﴿وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم﴾ للقَيلولةِ ﴿مِّنَ الظَّهِيرَةِ﴾ لأنه وقتُ القَيلولة والتكشُّف ﴿وَمِن بَعْدِ صَلاَةِ الْعِشَاء﴾ لأنه وقتُ التجرُّد للنوم، ﴿ثَلاَثُ عَوْرَاتٍ لَّكُمْ﴾ أي: هذه الأوقاتُ ثلاثُ عوراتٍ لكم؛ لأن الإنسانَ يختلُّ سترُه فيها ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلاَ عَلَيْهِمْ﴾ يعني: العبيدَ والخدمَ والصِّبيان ﴿جُنَاحٌ﴾ إثمٌ في الدخولِ بغير استئذانٍ ﴿بَعْدَهُنَّ﴾ أي: بعد هذه الأوقاتِ الثلاثةِ ﴿طَوَّافُونَ عَلَيْكُم﴾ للخدمةِ ﴿بَعْضُكُمْ﴾ يطوفُ ﴿عَلَى بَعْضٍ﴾ يعني: إن كان بكم وبهم حاجةٌ إلى المُخالطة ﴿كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الآيَاتِ﴾ الأحكامَ ﴿وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيم﴾ فيما يشرعُ لكم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ایمان والو! تم سے تمہاری ملکیت کے غلاموں کو اور انہیں بھی جو تم میں سے بلوغت کو نہ پہنچے ہوں (اپنے آنے کی) تین وقتوں میں اجازت حاصل کرنی ضروری ہے۔ نماز فجر سے پہلے اور ﻇہر کے وقت جب کہ تم اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو اور عشا کی نماز کے بعد۱ ، یہ تینوں وقت تمہاری (خلوت) اور پرده کے ہیں<br>۲۔ ان وقتوں کے ماسوا نہ تو تم پر کوئی گناه ہے نہ ان پر<br>۳۔ تم سب آپس میں ایک دوسرے کے پاس بکثرت آنے جانے والے ہو<br>۴ (ہی)، اللہ اسی طرح کھول کھول کر اپنے احکام تم سے بیان فرما رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ پورے علم اور کامل حکمت واﻻ ہے.

حواشی

(1) غلاموں سے مراد، باندیاں اور غلام دونوں ہیں ثَلاثَ مَرَّاتٍ کا مطلب اوقات، تین وقت ہیں، یہ تینوں اوقات ایسے ہیں کہ انسان گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ بہ کار خاص مصروف، یا ایسے لباس میں ہوسکتا ہے کہ جس میں کسی کا ان کو دیکھنا جائز اور مناسب نہیں۔ اس لئے ان اوقات ثلاثہ میں گھر کے ان خدمت گزاروں کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ بغیر اجازت طلب کئے گھر کے اندر داخل ہوں۔
(2) عَوْرَاتٍ، عَوْرَةٌ کی جمع ہے، جس کے اصل معنی خلل اور نقص کے ہیں۔ پھر اس کا اطلاق ایسی چیز پر کیا جانے لگا جس کا ظاہر کرنا اوراس کو دیکھنا پسندیدہ نہ ہو۔ خاتون کو بھی اسی لئے عورت کہا جاتا ہے کہ اس کا ظاہر اور عریاں ہونا اور دیکھنا شرعاً ناپسندیدہ ہے۔ یہاں مذکورہ تین اوقات میں عورات کہا گیا ہے یعنی یہ تمہارے پردے اور خلوت کے اوقات ہیں جن میں تم اپنے مخصوص لباس اور ہیئت کو ظاہر کرنا پسند نہیں کرتے۔
(3) یعنی ان اوقات ثلاثہ کے علاوہ گھر کے مذکورہ خدمت گزاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اجازت طلب کئے بغیر گھر کے اندر آجاسکتے ہیں۔
(4) یہ وہی وجہ ہے جو حدیث میں بلی کے پاک ہونے کی بیان کی گئی ہے۔ «إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ؛ إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ»، ”بلی ناپاک نہیں ہے اس لئے کہ وہ بکثرت تمہارے پاس (گھر کے اندر) آنے جانے والی ہے“۔ (أبو داود، كتاب الطهارة باب سؤر الهرة، ترمذي، كتاب وباب مذكور وغيره) خادم اور مالک، ان کو بھی آپس میں ہر وقت ایک دوسرے سے ملنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اسی ضرورت عامہ کے پیش نظر اللہ نے یہ اجازت مرحمت فرما دی، کیونکہ وہ علیم ہے، لوگوں کی ضروریات اور حاجات کو جانتا ہے اور حکیم ہے، اس کے ہر حکم میں بندوں کے مفادات اور حکمتیں ہیں۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ