قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ النور

سورۃ النور آیت ۶۴ کی تفسیر

Surah Noor Ayat 64 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِى السَّمَٰوَٰتِ وَالْأَرْضِ ۖ قَدْ يَعْلَمُ مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا۟ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ ٦٤

Alaaa inna lillaahi maa fis samaawaati wal ardi qad ya`lamu maaa antum `alaihi wa Yawma yurja`oona ilaihi fa yunaabi `uhum bimaa `amiloo; wallaahu bikulli shai`in `Aleem

ترجمہ (جالندھری)

دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔ اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿أَلاَ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ﴾ خَلْقًا وملكًا ﴿قَدْ يَعْلَمُ مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ﴾ من الأحوالِ والأعمال، المعنى: عِلْمُهُ محيطٌ بجميعِ الأشياء ﴿وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ﴾ جميعًا، الخطابُ للمنافقين على سبيلِ الالتفاتِ ﴿فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا﴾ بالمُجازاةِ عليه ﴿وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيم﴾ لا يخفَى عليه شيء.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

آگاه ہو جاؤ کہ آسمان وزمین میں جو کچھ ہے سب اللہ تعالیٰ ہی کا ہے۱ ۔ جس روش پر تم ہو وه اسے بخوبی جانتا ہے<br>۲، اور جس دن یہ سب اس کی طرف لوٹائے جائیں گے اس دن ان کو ان کے کئے سے وه خبردار کر دے گا۔ اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے واﻻ ہے.

حواشی

(1) خلق کے اعتبار سے بھی، ملک کے اعتبار سے بھی اور ماتحتی کے اعتبار سے بھی۔ وہ جس طرح چاہے تصرف کرے اور جس چیز کا چاہے، حکم دے۔ پس اس کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہیئے، جس کا تقاضا یہ ہے کہ رسول کے کسی حکم کی مخالفت نہ کی جائے اور جس سے اس نے منع کردیا ہے، اس کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ اس لئے کہ رسول (صلى الله عليه وسلم) کے بھیجنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے۔
(2) یہ مخالفین رسول (صلى الله عليه وسلم) کو تنیبہ ہے کہ جو کچھ حرکات تم کر رہے ہو، یہ نہ سمجھو کہ وہ اللہ سے مخفی رہ سکتی ہیں۔ اس کے علم میں سب کچھ ہے اور وہ اس کے مطابق قیامت والے دن جزا وسزا دے گا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ