تَبَارَكَ الَّذِى نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِۦ لِيَكُونَ لِلْعَٰلَمِينَ نَذِيرًا ١
Tabaarakal lazee nazzalal Furqaana `alaa `abdihee li yakoona lil`aalameena nazeera
ترجمہ (جالندھری)
وہ (خدائے غزوجل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿تَبَارَكَ﴾ ومعناه: تعظَّم وتقدَّس، وقيل: معناه جاءَ بالبركةِ.
فعلٌ مختصٌّ بالله تعالى، لم يُستعمل في غيرِه ﴿الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ﴾ القرآنَ، سُمِّي فرقانًا؛ لأنه فرقَ بين الحقِّ والباطلِ، والمؤمنِ والكافرِ ﴿عَلَى عَبْدِهِ﴾ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿لِيَكُونَ﴾ العبدُ، أو الفرقانُ ﴿لِلْعَالَمِينَ﴾ أي: الجنِّ والإنسِ ممَّن عاصرَه، أو جاء بعدَه ﴿نَذِيرًا﴾ محذِّرًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بہت بابرکت ہے وه اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے پر فرقان ۱ اتارا تاکہ وه تمام لوگوں کے<br>۲ لئے آگاه کرنے واﻻ بن جائے.
حواشی
(1) فرقان کے معنی ہیں حق وباطل، توحید وشرک اور عدل وظلم کے درمیان فرق کرنے والا، اس قرآن نے کھول کر ان امور کی وضاحت کردی ہے، اس لئے اسے فرقان سے تعبیر کیا۔(2) اس سے بھی معلوم ہوا کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کی نبوت عالم گیر ہے اور آپ تمام انسانوں اور جنوں کے لئے ہادی ورہنما بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا» (الأعراف - 158) اور حدیث میں بھی فرمایا «بُعِثْتُ إِلَى الأَحْمَرِ وَالأَسْوَدِ» (صحيح مسلم، كتاب المساجد) «كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً، وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّةً» (صحيح بخاري، كتاب التيمم ومسلم كتاب المساجد) ”مجھے احمر واسود سب کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ پہلے نبی کسی ایک قوم کی طرف معبوث ہوتا تھا اور میں تمام لوگوں کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں“۔ رسالت ونبوت کے بعد، توحید کا بیان کیا جا رہا ہے۔ یہاں اللہ کی چار صفات بیان کی گئی ہیں۔