Allazee lahoo mulkus samaawaati wal ardi wa lam yattakhiz waladanw wa lam yakul lahoo shareekun filmulki wa khalaqa kulla shai`in faqaddarahoo taqdeeraa
ترجمہ (جالندھری)
وہی کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا﴾ ردٌّ على النصارى ﴿وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ﴾ ردٌّ على قريشٍ في قولهم: إنَّ لله شريكًا ﴿وَخَلَقَ﴾ أحدثَ وأوجدَ ﴿كُلَّ شَيْءٍ﴾ من المخلوقاتِ ﴿فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا﴾ هيَّأه لِمَا أراد منه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی۱ اور وه کوئی اوﻻد نہیں رکھتا<br>۲، نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے<br>۳ اور ہر چیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازه ٹھہرا دیا ہے.<br>۴
حواشی
(1) یہ پہلی صفت ہے یعنی کائنات میں متصرف صرف وہی ہے، کوئی اور نہیں۔(2) اس میں نصاریٰ، یہود اور بعض ان عرب قبائل کا رد ہے جو فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔
(3) اس میں صنم پرست مشرکین اور ثنویت (دو خداؤں شر اور خیر، ظلمت اور نور کے خالق) کے قائلین کا رد ہے۔
(4) ہر چیز کا خالق صرف وہی ہے اور اپنی حکمت ومشیت کے مطابق اس نے اپنی مخلوقات کو ہر وہ چیز بھی مہیا کی ہے جواس کے مناسب حال ہے یا ہر چیز کی موت اور روزی اس نے پہلے سے ہی مقرر کردی ہے۔