Haaza maa too`adoona likulli awwaabin hafeez
ترجمہ (جالندھری)
یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
فإذا شاهدوها وما فيها، يُقال لهم: ﴿هَذَا﴾ المُشاهَد ﴿مَا تُوعَدُونَ﴾ من الجزاءِ ﴿لِكُلِّ أَوَّابٍ﴾ أي: رجَّاع عن الذنوب ﴿حَفِيظ﴾ حافظٍ لأمرِ الله تعالى، ولذنوبه حتى يستغفِرَ منها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ ہے جس کا تم سے وعده کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لئے جو رجوع کرنے واﻻ اور پابندی کرنے واﻻ ہو.۱
حواشی
(1) یعنی اہل ایمان جب جنت کا اور اس کی نعمتوں کا قریب سے مشاہدہ کریں گے تو کہا جائے گا کہ یہی وہ جنت ہے جس کا وعدہ ہر اواب اور حفیظ سے کیا گیا تھا۔
اواب، بہت رجوع کرنے والا، یعنی اللہ کی طرف۔
کثرت سے توبہ واستغفار اور تسبیح وذکر الٰہی کرنے والا۔
خلوت میں اپنے گناہوں کو یاد کرکے اللہ کی بارگاہ میں گڑ گڑانے والا اور ہر مجلس میں استغفار کرنے والا۔
حفیظ ، اپنے گناہوں کو یاد کرکے ان سے توبہ کرنے والا، یا اللہ کے حقوق اور اس کی نعمتوں کو یاد رکھنے والا یا اللہ کے اوامرو نواہی کو یاد رکھنے والا (فتح القدیر)۔