إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ ۖ نَّجَّيْنَٰهُم بِسَحَرٍ ٣٤
Innaa arsalnaa `alaihim haasiban illaaa aala Loot najjainaahum bisahar
ترجمہ (جالندھری)
تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا﴾ ريحًا ترميهم بالحَصْباء: وهي الحصى ﴿إِلَّا آلَ لُوطٍ﴾ يعني: لوطًا وابنتَيه ﴿نَّجَّيْنَاهُم﴾ من العذابِ ﴿بِسَحَر﴾ وهو السُّدس الآخِرُ من الليل.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی۱ سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی.<br>۲
حواشی
(1) یعنی ایسی ہوا بھیجی جو ان کو کنکریاں مارتی تھی۔ یعنی ان کی بستیوں کو ان پر الٹا دیا گیا، اس طرح کہ ان کا اوپروالا حصہ نیچے اور نیچےوالا حصہ اوپر،اس کے بعد ان پر کھنگر پتھروں کی بارش ہوئی جیسا کہ سورۂ ہود وغیرہ میں تفصیل گزری۔(2) آل لوط سےمراد خود حضرت لوط (عليه السلام) اور ان پر ایمان لانے والےلوگ ہیں، جن میں حضرت لوط (عليه السلام) کی بیوی شامل نہیں، کیونکہ وہ مومنہ نہیں تھی، البتہ حضرت لوط (عليه السلام) کی دو بیٹیاں ان کے ساتھ تھیں، جن کو نجات دی گئی۔ سحر سے مراد رات کا آخری حصہ ہے۔