قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ القصص

سورۃ القصص آیت ۲۳ کی تفسیر

Surah Qasas Ayat 23 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ ۖ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا ۖ قَالَتَا لَا نَسْقِى حَتَّىٰ يُصْدِرَ الرِّعَآءُ ۖ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ ٢٣

Wa lammaa warada maaa`a Madyana wajada `alaihi ummatam minannaasi yasqoona wa wajada min doonihimum ra ataini tazoodaani qaala maa khatubkumaa qaalataa laa nasqee hataa yusdirar ri`aaa`u wa aboonaa shaikhun kabeer

ترجمہ (جالندھری)

اور جب مدین کے پانی (کے مقام) پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں لوگ جمع ہو رہے (اور اپنے چارپایوں کو) پانی پلا رہے ہیں اور ان کے ایک طرف دو عورتیں (اپنی بکریوں کو) روکے کھڑی ہیں۔ موسٰی نے (اُن سے) کہا تمہارا کیا کام ہے۔ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنے چارپایوں کو) لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلا سکتے اور ہمارے والد بڑی عمر کے بوڑھے ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَمَّا وَرَدَ مَاء مَدْيَنَ﴾ أي: وصلَ إليه، وهو بئرٌ كانوا يسقُون منها مواشيَهم ﴿وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً﴾ جماعةً ﴿مِّنَ النَّاسِ يَسْقُونَ﴾ مواشيَهم ﴿وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ﴾ من مكانٍ أسفلَ منهم ﴿امْرَأتَيْنِ تَذُودَانِ﴾ تَكُفَّان غنمَهما عن الماء؛ لئلَّا تختلطَ بغنمِ القوم؛ لضعفهما عن السَّقي معهم ﴿قَالَ مَا خَطْبُكُمَا﴾ ما شأنُكما لا تسقيانِ غنَمَكما مع الناس؟ ﴿قَالَتَا لاَ نَسْقِي﴾ غنمَنا معهم؛ لعَجْزنا ﴿حَتَّى يُصْدِرَ الرِّعَاء﴾ حتى يصرِفوا مواشيَهم عن الماء؛ لأنا لا نستطيعُ أن نُزاحمَ الرجالَ ﴿وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِير﴾ لا يقدِرُ على رعي الغنم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے۱ اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے (جانوروں کو) روکتی ہوئی دکھائی دیں، پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے<br>۲، وه بولیں کہ جب تک یہ چرواہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں<br>۳ اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں.<br>۴

حواشی

(1) یعنی جب مدین پہنچے تو اس کے کنویں پر دیکھا کہ لوگوں کا ہجوم ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہا ہے۔ مدین یہ قبیلے کا نام تھا اور حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اولاد سے تھا، جب کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) حضرت یعقوب (عليه السلام) کی نسل سے تھے جو حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے پوتے (حضرت اسحاق عليه السلام کے بیٹے) تھے۔ یوں اہل مدین اور موسیٰ (عليه السلام) کے درمیان نسبی تعلق بھی تھا (ایسر التفاسیر) اور یہی حضرت شعیب (عليه السلام) کا مسکن ومبعث بھی تھا۔
(2) دو عورتوں کو اپنے جانور روکے، کھڑے دیکھ کر حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے دل میں رحم آیا اور ان سے پوچھا، کیا بات ہے تم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلاتیں؟
(3) تاکہ مردوں سے ہمارا اختلاط نہ ہو۔ رُعَاءٌ، رَاعٍ (چرواہا) کی جمع ہے۔
(4) اس لیے وہ خود گھاٹ پر پانی پلانے کے لیے نہیں آسکتے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ