Fasaqaa lahumaa summa tawallaaa ilaz zilli faqaala Rabbi innee limaaa anzalta ilaiya min khairin faqeer
ترجمہ (جالندھری)
تو موسٰی نے اُن کے لئے (بکریوں کو) پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف چلے گئے۔ اور کہنے لگے کہ پروردگار میں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپنی نعمت نازل فرمائے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَسَقَى لَهُمَا﴾ أغنامَهما ﴿ثُمَّ﴾ بعد فراغِه ﴿تَوَلَّى إِلَى الظِّلِّ﴾ كان ظلّ شجرة، فجلس في ظلِّها من شدةِ الحرِّ وهو جائعٌ ﴿فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ﴾ طعامٍ قليلٍ أو كثيرٍ ﴿فَقِير﴾ محتاجٌ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں.۱
حواشی
(1) حضرت موسیٰ (عليه السلام) اتنا لمبا سفر کرکے مصر سے مدین پہنچے تھے، کھانے کے لیے کچھ نہیں تھا، جب کہ سفر کی تکان اور بھوک سے نڈھال تھے۔
چنانچہ جانورو ں کو پانی پلا کر ایک درخت کے سائے تلے آکر مصروف دعا ہوگئے۔
خیر کئی چیزوں پر بولا جاتا ہے، کھانے پر، امور خیر اور عبادات پر، قوت وطاقت پر اور مال پر (ایسر التفاسیر) یہاں اس کا اطلاق کھانے پر ہوا ہے۔
یعنی میں اس وقت کھانے کا ضرورت مند ہوں۔