Falammmaa qadaa Moosal ajala wa saara bi ahliheee aanasa min jaanibit Toori naaran qaala li ahlihim kusooo inneee aanastu naaral la `alleee aateekum minhaa bikhabarin aw jazwatim minan naari la `allakum tastaloon
ترجمہ (جالندھری)
جب موسٰی نے مدت پوری کردی اور اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر چلے تو طور کی طرف سے آگ دکھائی دی تو اپنے گھر والوں سے کہنے لگے کہ تم یہاں ٹھیرو۔ مجھے آگ نظر آئی ہے شاید میں وہاں سے (رستے کا) کچھ پتہ لاؤں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم تاپو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الأَجَلَ﴾ المشروطَ بينهما؛ أي: أتمَّه ﴿وَسَارَ﴾ موسى ﴿بِأَهْلِهِ﴾ نحوَ مصر ﴿آنَسَ﴾ أبصَرَ ﴿مِن جَانِبِ الطُّورِ﴾ أي: من جهته ﴿نَارًا قَالَ لأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّي آتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ﴾ عن الطريقِ ﴿أَوْ جَذْوَةٍ مِنَ النَّارِ﴾ هي قطعةٌ غليظةٌ من حطبٍ فيها نارٌ لا لهَب لها ﴿لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُون﴾ تستدفئون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے مدت۱ پوری کرلی اور اپنے گھر والوں کو لے کر چلے<br>۲ تو کوه طور کی طرف آگ دیکھی۔ اپنی بیوی سے کہنے لگے ٹھہرو! میں نے آگ دیکھی ہے بہت ممکن ہے کہ میں وہاں سے کوئی خبر ﻻؤں یا آگ کا کوئی انگاره ﻻؤں تاکہ تم سینک لو.
حواشی
(1) حضرت ابن عباس ٰ (رضي الله عنه) ما نے اس مدت سے دس سالہ مدت مراد لی ہے، کیونکہ یہی اکمل اور اطیب (یعنی خسر موسیٰ عليه السلام کے لیے خوشگوار اور مرغوب) تھی اور حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے کریمانہ اخلاق نے اپنے بوڑھے خسر کی دلی خواہش کے خلاف کرناپسند نہیں کیا (فتح الباري كتاب الشهادات، باب من أمر بإنجاز الوعد)(2) اس سے معلوم ہوا کہ خاوند اپنی بیوی کو جہاں چاہے لے جاسکتا ہے۔