Wa akhee Haaroonu huwa afsahu minnee lisaanan fa arsilhu ma`iya rid ai yusaddiquneee innee akhaafu ai yukazziboon
ترجمہ (جالندھری)
اور ہارون (جو) میرا بھائی (ہے) اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے تو اس کو میرے ساتھ مددگار بناکر بھیج کہ میری تصدیق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ میری لوگ تکذیب کریں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا﴾ مُعينًا ﴿يُصَدِّقُنِي﴾ بتلخيصِ الحقِّ، وتقريرِ الحجَّة، لا أن يقول له: صدقت، أو يقول للجماعة: صدِّقوه ﴿إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُون﴾ يعني: فرعونَ وقومَه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور میرا بھائی ہارون (علیہ السلام) مجھ سے بہت زیاده فصیح زبان واﻻ ہے تو اسے بھی میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج۱ کہ وه مجھے سچا مانے، مجھے تو خوف ہے کہ وه سب مجھے جھٹلا دیں گے.
حواشی
(1) اسرائیلی روایات کی رو سے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی زبان میں لکنت تھی ، جس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے سامنے آگ کا انگارہ اور کھجور یا موتی رکھے گئے تو آپ نے انگارہ اٹھا کر منہ میں رکھ لیا تھا جس سے آپ کی زبان جل گئی۔
یہ وجہ صحیح ہے یا نہیں۔
تاہم قرآن کریم کی اس نص سے یہ تو ثابت ہے کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے مقابلے میں حضرت ہارون (عليه السلام) فصیح اللسان تھے اور حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی زبان میں گرہ تھی۔
جس کے کھولنے کی دعا انہوں نے نبوت سے سرفراز ہونے کے بعد کی۔
رِدْءًا کے معنی ہیں معین، مددگار، تقویت پہنچانے والا۔
یعنی ہارون (عليه السلام) اپنی فصاحت لسانی سے مجھے مدد اور تقویت پہنچائیں گے۔