Qaala sanashuddu `adudaka bi akheeka wa naj`alu lakumaa sultaanan falaa yasiloona ilaikumaa; bi Aayaatinaa antumaa wa manit taba`akumal ghaaliboon
ترجمہ (جالندھری)
(خدا نے) فرمایا ہم تمہارے بھائی سے تمہارے بازو مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو ہماری نشانیوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکیں گے (اور) تم اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی غالب رہو گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ﴾ سنقوِّيكَ بأخيك ﴿وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا﴾ قوةً وحجَّةً ﴿فَلاَ يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا بِآيَاتِنَا﴾ أي: تمتنعانِ منهم بآياتنا، فلا يصلونَ إليكما بسوءٍ ﴿أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُون﴾ أي: لكما ولأتباعِكما الغلَبةُ على فرعونَ وقومِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم تیرے بھائی کے ساتھ تیرا بازو مضبوط کردیں گے۱ اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے فرعونی تم تک پہنچ ہی نہ سکیں گے<br>۲، بسبب ہماری نشانیوں کے، تم دونوں اور تمہاری تابعداری کرنے والے ہی غالب رہیں گے.<br>۳
حواشی
(1) یعنی حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی دعا قبول کرلی گئی اور ان کی سفارش پر حضرت ہارون (عليه السلام) کو بھی نبوت سے سرفراز فرما کر ان کا ساتھی اور مددگار بنا دیا گیا۔(2) یعنی ہم تمہاری حفاظت فرمائیں گے، فرعون اور اس کے حوالی موالی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔
(3) یہ وہی مضمون ہے جو قرآن کریم میں متعدد جگہ بیان کیا گیا مثلاً المائدۃ: 67، الاحزاب: 39 ، المجادلۃ: 21، المومن: 51 ،52۔